15

گمبہ سکردو میں اسد عاشورا 7 اگست کو منایا جائے گا/21 سے27 ذی الحج تک شادی بیاہ کی تقریبات اور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہیں گی

  • News cod : 18845
  • 22 ژوئن 2021 - 15:11
گمبہ سکردو میں اسد عاشورا 7 اگست کو منایا جائے گا/21 سے27 ذی الحج تک شادی بیاہ کی تقریبات اور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہیں گی
سید احمد شاہ الحسینی نے کہا کہ محرم الحرام کا استقبال عاشورہ اسد سے کیا جائیگا۔ 21 ذی الحج سے لیکر 27 ذی الحج تک شادی بیاہ کی تقریبات منعقد نہیں ہوں گی۔ایام عزاء کے احترام میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔

گمبہ سکردو میں رواں سال اسد عاشورا 7 اگست بروز ہفتہ کو منایا جائے گا۔ امام جمعہ گمبہ سکردو سید احمد شاہ الحسینی کی زیر صدارت تمام ماتمی انجمنوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس سال عاشورہ اسد 7 اگست کو منایا جائے گا۔

اجلاس کے بعد جاری پریس ریلیز میں ماتمی انجمنوں کے سربراہان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عاشورہ اسد کے انعقاد کا بنیادی مقصد شہدائے کربلا اور اسیران کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ عزاداری سید شہداء ہماری شہ رگ ہے، اس پر کسی قسم کی پابندی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ تمام مساجد امام بارگاہوں اور عزاخانوں میں ملکی سلامتی، اسلام کی سربلندی اور کرونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ سید احمد شاہ الحسینی نے کہا کہ محرم الحرام کا استقبال عاشورہ اسد سے کیا جائیگا۔ 21 ذی الحج سے لیکر 27 ذی الحج تک شادی بیاہ کی تقریبات منعقد نہیں ہوں گی۔ایام عزاء کے احترام میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18845