16

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز سے ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر کی ملاقات

  • News cod : 19039
  • 26 ژوئن 2021 - 12:41
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز سے ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر کی ملاقات
چیئرمین تحریک حسینیہ پاکسنتان نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو حکومت کی جانب سے یکساں قومی نصاب کے حوالے سے مرتب شدہ کتب میں موجود خامیوں اور غلطیوں سے آگاہ کیا اور تفصیلات تحریری طور پر پیش کیں۔ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے زیارات مینجمنٹ پالیسی میں موجود غیر ضروری شکوں اور زیارات گروپ آرگنائزرز کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور، تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سے اسلامی نظریاتی کونسل آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کو حال ہی میں عمرہ کرنے اور زیارات مدینہ منورہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو حکومت کی جانب سے یکساں قومی نصاب کے حوالے سے مرتب شدہ کتب میں موجود خامیوں اور غلطیوں سے آگاہ کیا اور تفصیلات تحریری طور پر پیش کیں۔

ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے نصاب کے حوالے سے ملت تشیع پاکستان میں پائے جانیوالے تحفظات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نصاب سے اہلبیت اطہارؑ کا تذکرہ نکال دیا گیا ہے جبکہ جو اسلامی جنگیں شامل کی گئی ہیں، ان میں بھی اہم شخصیات کے کردار کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورد پاک میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جو کہ قرآن و سنت کے منافی اقدام ہے۔ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے زیارات مینجمنٹ پالیسی میں موجود غیر ضروری شکوں اور زیارات گروپ آرگنائزرز کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی اور موجودہ حالات حاضرہ پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ آخر میں ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کو اپنی مطبوعات پیش کیں اور ادارہ منھاج الحسینؑ آنے کی دعوت دی، جس پر انہوں نے بہت جلد دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19039