22

یوم عرفہ کے اعمال اور فضائل فرمان معصومین علیہم السلام کی روشنی میں

  • News cod : 19737
  • 19 جولای 2021 - 17:12
یوم عرفہ کے اعمال اور فضائل فرمان معصومین علیہم السلام کی روشنی میں
یوم عرفہ ماہ ذوالحجہ کے نویں اور عید اضحی سے پہلے والے دن کو کہا جاتا ہے۔ عرفہ کا دن مسلمانوں کے ہاں بافضیلت ترین دنوں میں سے ایک ہے

یوم عرفہ کسے کہتے ہیں؟
یوم عرفہ ماہ ذوالحجہ کے نویں اور عید اضحی سے پہلے والے دن کو کہا جاتا ہے۔ عرفہ کا دن مسلمانوں کے ہاں بافضیلت ترین دنوں میں سے ایک ہے
یوم عرفہ مناسک حج کے آغاز کا دن ہے۔ اس دن حاجی میدان عرفات میں جمع ہو کر دعا اور استغفار کے ساتھ حج جیسے فریضے کی ادائیگی کی توفیق نصیب ہونے پر خدا کا شکر بجا لاتے ہیں۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر معصومینؑ سے اس دن کے مخصوص اعمال، دعا اور مناجات وارد ہوئے ہیں
فرمان امام جعفر صادق علیہ السلام
خداوند متعال عرفہ کے دن اہل عرفات پہ عنایت فرمانے سے پہلے حضرت امام حسین(ع) کی قبر مطہر کے زواروں پر نگاہ فرماتے ہوئے ان کی حاجات پوری کر دیتا ہے اور ان کے گناہ معاف فرما دیتا ہے اور اس کے بعد اہل عرفات کی مشکلات حل فرمانے کے لیے عنایت فرماتا ہے
اقبال الاعمال، ج3 ص 61.
فرمان امام جعفر صادق علیہ السلام
جب عرفہ کا دن ہوتا ہے خداوند متعال امام حسین (ع) کی قبر مطہر کے زواروں پر نظر کر کے فرماتا ہے اس حالت میں اپنے وطنوں کو واپس جاؤ کہ تمہارے گذشتہ گناہ میں نے معاف کر دیے ہیں اور یہاں سے واپس لوٹنے کے دن سے ستر دنوں تک تم میں سے کسی ایک کا گناہ بھی نہیں لکھوں گا. مصباح المتہجد، ص 715
اعمال یوم عرفہ
فرمان امام جعفر صادق علیہ السلام
کوئی شحض عرفہ کے دن کھلے آسمان تلےدو رکعت نماز ادا کرے اور اس کے بعد اپنی تمام خطاؤں اور گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرے تو اللہ تعالی اس شخص کے لئےوہی عطا فرمائے گاجو کچھ اہل عرفات کے لیے مقدر فرمایا ہے اوراس کے تمام گناہ بھی بخش دے گا اقبال الاعمال ص67
طریقہ نماز
پہلی رکعت میں سو رہ الحمد کے بعد سورہ توحیداوردوسری رکعت میں سورہ الحمدکے بعد سورہ کافرون
امام زین العابدین علیہ السلام کے سامنے ایک شخص کا یوم عرفہ لوگوں سےخیرات مانگنا
امام زین العابدین نے روز عرفہ ایک سائل کی آواز سنی جو لوگوں سے خیرات مانگ رہا تھا تو آپ نے فرمایا: افسوس ہے تجھ پرکہ آج کے دن بھی تو غیر خدا سے سوال کر رہا ہے حالانکہ آج تو یہ امید ہے کہ ماؤں کے پیٹ کے بچے بھی خدا کے لطف و کرم سے مالامال ہو کر سعید و خوش بخت ہو جائیں۔
اعمال و مناجات یوم عرفہ
غسل یوم عرفہ نماز ظہر سے پہلے
یوم عرفہ روزہ رکھنا مستحب ہے اور اسکا اجر عظیم ہے
دعا امام زین العابدین علیہ السلام
جو شخص یوم عرفہ دعا امام زین العابدین علیہ السلام پڑھے گا فرشتے اسکے حق میں دعا مغفرت کریں گے
اقبال الاعمال
دُعا امام زین العابدین
سُبْحانَ الَّذِی فِی السَّماءِ عَرْشُہُ سُبْحانَ الَّذِی فِی الْاَرْضِ حُکْمُہُ سُبْحانَ الَّذِی فِی الْقُبُورِ قَضاؤُہُ سُبْحانَ الَّذِی فِی الْبَحْرِ سَبِیلُہُ سُبْحانَ الَّذِی فِی النَّارِ سُلْطانُہُ سُبْحانَ الَّذِی فِی الْجَنَّةِ رَحْمَتُہُ سُبْحانَ الَّذِی فِی الْقِیامَةِ عَدْلُہُ سُبْحانَ الَّذِی رَفَعَ السَّماءَ سُبْحانَ الَّذِی بَسَطَ الْاَرْضَ سُبْحانَ الَّذِی لاَ مَلْجَأَ وَلاَ مَنْجی مِنْہُ إِلاَّ إِلَیْہِ پھر سو مرتبہ کہے : سُبْحَانَ اللهِ وَ الْحَمْدُ للهِ وَ اللهُ اَکْبَرُ۔
نماز عصر کے بعد دُعا عرفہ امام حسین علیہ السلام پڑھیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19737