17

مبلغ دین، مذہب اور مدراس علمیہ کا ترجمان ہے/اگرتبلیغ کا مقصد وہدف اللہ ہو تو پھر کامیابی یقینی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 20063
  • 27 جولای 2021 - 12:38
مبلغ دین، مذہب اور مدراس علمیہ کا ترجمان ہے/اگرتبلیغ کا مقصد وہدف اللہ ہو تو پھر کامیابی یقینی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
خطباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خطیب کو چاہیے کہ وہ مجلس، وذکر حسینؑ صرف اللہ کی خوشنودی کے لیے پڑھے ، اگرتبلیغ کا مقصد وہدف اللہ ہو تو پھر کامیابی یقینی ہے۔ مبلغ دین ، مذہب، اور مدراس علمیہ کا ترجمان ہے لہذا اس کے پیش نظر وہی مقاصد ہونے چاہیے جو انبیاء کرام علیھم السلام اور اولیاء اللہ کے ہوتے ہیں، اور اسے وہی کام کرنا چاہیے جو نمائندگانِ الٰہی بجالاتے ہیں، پھر کامیابی یقینی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشعیہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے منبر حسینی اور عزاداری سید شہدا ء علیہ السلام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فرمایا؛ منبر ایک عظیم سٹیج ہے جو امام حسین ؑ کی برکت سے ہمیں دستیاب ہوا ہے لہذا علماء کرام کو چاہیے اسے بہترین انداز، مخلصانہ اور ایسے اعمال کے لیے استعمال کریں جو ان کے لیے باعث ثواب اور لوگوں کی باعث تربیت ہو۔

خطباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خطیب کو چاہیے کہ وہ مجلس، وذکر حسینؑ صرف اللہ کی خوشنودی کے لیے پڑھے ، اگرتبلیغ کا مقصد وہدف اللہ ہو تو پھر کامیابی یقینی ہے۔ مبلغ دین ، مذہب، اور مدراس علمیہ کا ترجمان ہے لہذا اس کے پیش نظر وہی مقاصد ہونے چاہیے جو انبیاء کرام علیھم السلام اور اولیاء اللہ کے ہوتے ہیں، اور اسے وہی کام کرنا چاہیے جو نمائندگانِ الٰہی بجالاتے ہیں، پھر کامیابی یقینی ہے۔

آپ نے قیامِ پاکستان کے اُن ابتدائی ایام کا ذکر فرمایا کہ جب علماء کرام بڑی تعداد میں دستیاب نہ تھے اور اس وقت کے ذاکرین خلوصِ نیت کے ساتھ قریہ قریہ جا کر صفِ عزاءبچھاتے ۔ انھوں نے فرمایا کہ ہم علماء ان ذاکرین کے اُس جذبہ صادقہ کے معترف ہیں اورایسے مخلص ذاکرین کی آج بھی قدر کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20063