منبر

14سپتامبر
اصلاح منبر، معاشرہ اور عملی تقاضے

اصلاح منبر، معاشرہ اور عملی تقاضے

جو شرائط محراب کے لئے فقہی کتابوں میں مذکور ہیں۔وہی شرائط منبر کے لئے بطریق اولیٰ ہونا چاہئیے۔ کیونکہ منبر سے مکمل دین بیان ہوتا ہے اور محراب میں ایک رکن دین پر عمل ہوتاہے۔

27جولای
مبلغ دین، مذہب اور مدراس علمیہ کا ترجمان ہے/اگرتبلیغ کا مقصد وہدف اللہ ہو تو پھر کامیابی یقینی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

مبلغ دین، مذہب اور مدراس علمیہ کا ترجمان ہے/اگرتبلیغ کا مقصد وہدف اللہ ہو تو پھر کامیابی یقینی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

خطباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خطیب کو چاہیے کہ وہ مجلس، وذکر حسینؑ صرف اللہ کی خوشنودی کے لیے پڑھے ، اگرتبلیغ کا مقصد وہدف اللہ ہو تو پھر کامیابی یقینی ہے۔ مبلغ دین ، مذہب، اور مدراس علمیہ کا ترجمان ہے لہذا اس کے پیش نظر وہی مقاصد ہونے چاہیے جو انبیاء کرام علیھم السلام اور اولیاء اللہ کے ہوتے ہیں، اور اسے وہی کام کرنا چاہیے جو نمائندگانِ الٰہی بجالاتے ہیں، پھر کامیابی یقینی ہے۔

29می
حجۃ الاسلام حیدر علی مہدوی انتہائی شفیق، باتقوی، فرض شناس اور باعمل عالم دین تھے، حجۃ الاسلام غضنفر حیدری

حجۃ الاسلام حیدر علی مہدوی انتہائی شفیق، باتقوی، فرض شناس اور باعمل عالم دین تھے، حجۃ الاسلام غضنفر حیدری

حجۃ الاسلام غضنفر حیدری نے علم اور عالم کی فضلیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالم کی ہمنشینی ہزار عابد کی عبادت سے زیادہ افضل ہے۔ امام جعفر صادق ؑ سے پوچھا گیا کہ ایک طرف کسی شہید کی نماز جنازہ ہورہی ہے اور دوسری جانب ایک عالم دین منبر پر بیٹھ کر وعظ کررہے ہیں ان دونوں میں سے کس میں شرکت کرنا بہتر ہے؟ تو امامؑ نے فرمایا عالم کی صحبت میں رہنا 70 شہدائے بدر کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے سے بہتر ہے۔