13

حجۃ الاسلام حیدر علی مہدوی انتہائی شفیق، باتقوی، فرض شناس اور باعمل عالم دین تھے، حجۃ الاسلام غضنفر حیدری

  • News cod : 18050
  • 29 می 2021 - 18:43
حجۃ الاسلام حیدر علی مہدوی انتہائی شفیق، باتقوی، فرض شناس اور باعمل عالم دین تھے، حجۃ الاسلام غضنفر حیدری
حجۃ الاسلام غضنفر حیدری نے علم اور عالم کی فضلیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالم کی ہمنشینی ہزار عابد کی عبادت سے زیادہ افضل ہے۔ امام جعفر صادق ؑ سے پوچھا گیا کہ ایک طرف کسی شہید کی نماز جنازہ ہورہی ہے اور دوسری جانب ایک عالم دین منبر پر بیٹھ کر وعظ کررہے ہیں ان دونوں میں سے کس میں شرکت کرنا بہتر ہے؟ تو امامؑ نے فرمایا عالم کی صحبت میں رہنا 70 شہدائے بدر کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے سے بہتر ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ امام المنتظر عج قم میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم اور مدرسہ الامام المنتظر قم کے ناظم حجۃ الاسلام حیدر علی مہدوی کے لیے منعقدہ مجلس ترحیم سے حجۃ الاسلام غضنفر حیدری نے خطاب کیا۔ انہوں نے تمام شرکاء مجلس کا شکریہ ادا کیا اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کرائی۔
حجۃ الاسلام غضنفر حیدری نے علم اور عالم کی فضلیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالم کی ہمنشینی ہزار عابد کی عبادت سے زیادہ افضل ہے۔ امام جعفر صادق ؑ سے پوچھا گیا کہ ایک طرف کسی شہید کی نماز جنازہ ہورہی ہے اور دوسری جانب ایک عالم دین منبر پر بیٹھ کر وعظ کررہے ہیں ان دونوں میں سے کس میں شرکت کرنا بہتر ہے؟ تو امامؑ نے فرمایا عالم کی صحبت میں رہنا 70 شہدائے بدر کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے سے بہتر ہے۔
‏انہوں نے کہا کہ حجۃ الاسلام حیدر علی مہدوی انتہائی شفیق باتقوی، فرض شناس اور باعمل عالم دین تھے۔ قانون کا احترام اور نظم وضبط ان کی زندگی کا خاصہ تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18050