10

یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

  • News cod : 20096
  • 27 جولای 2021 - 14:04
یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ان دنوں وطن عزیز میں متنازعہ مسائل کو بلا جواز قانونی تحفظ فراہم کیا جارہا ہے ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیےاور کسی بھی متنازعہ اور غیرمتفق علیہ مواد کو اس میں شامل کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اپنی گفتگو کا آغاز اس آیت کریمہ سے فرمایا: یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تَنۡصُرُوا اللّٰہَ یَنۡصُرۡکُمۡ وَ یُثَبِّتۡ اَقۡدَامَکُمۡ (سورہ محمد:7)۔ آپ نے عزاداریِ سید الشہداء کے بارے میں فرمایا؛ عزاداری سید الشہداء کے خلاف کوئی اقدام قابل قبول نہیں ہے، یہ ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنی مرضی سے عزاداری مناسکتے ہیں، اس کے لیے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، ہم عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کو کبھی بھی مقبوضہ ہونا نہیں دیں گے۔

آپ نے تما م علماء کو متحد ہونے اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ آپ فرمایا کہ ان دنوں وطن عزیز میں متنازعہ مسائل کو بلا جواز قانونی تحفظ فراہم کیا جارہا ہے ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیےاور کسی بھی متنازعہ اور غیرمتفق علیہ مواد کو اس میں شامل کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ آپ نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ شیعہ قوم کے افراد کو کبھی علی ولی اللہ پڑھنے پر، کبھی دعا اور زیارات پڑھنے پراور کبھی مختلف حیلے بہانوں سے ان کوفورتھ شیڈول میں ڈالا جارہا ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہے لہذا اس سلسلے کو روکا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20096