8

شعائر حسینیہ کی بقا اور اس کا احیاء دین کی بقا اور دین کا احیاء ہے،حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

  • News cod : 20989
  • 11 آگوست 2021 - 13:58
شعائر حسینیہ کی بقا اور اس کا احیاء دین کی بقا اور دین کا احیاء ہے،حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
عاشورائی پیغام اور خصوصا اہداف نھضت حسینی کی تبلیغ میں خطباء منبر حسینی کے کردار پر بیان فرمایا کہ خطیب کی فکری قابلیت اور اسلوب کا بھی بڑا اثر ہوتا ہے اور اسی کے ذریعہ خطیب سامعین پر اثر انداز ہوتا ہے اور سامعین کے خدا اور اہلبیت علیھم السلام سے رابطے اور تمسک کو واقعہ کربلاء اور خطبات امام حسین علیہ السلام کے ذریعہ مزید مضبوط کرتا ہے ،

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر نجف اشرف کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے حسینیہ فاطمیہ نجف اشرف میں خطباء منبر حسینی کی سالانہ کانفرنس میں شرکت فرمائی اور موجود خطباء کے سامنے مرکزی دفتر کے رسمی بیان کی تلاوت فرمائی ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا عاشورائی پیغام اور خصوصا اہداف نھضت حسینی کی تبلیغ میں خطباء منبر حسینی کے کردار پر بیان فرمایا کہ خطیب کی فکری قابلیت اور اسلوب کا بھی بڑا اثر ہوتا ہے اور اسی کے ذریعہ خطیب سامعین پر اثر انداز ہوتا ہے اور سامعین کے خدا اور اہلبیت علیھم السلام سے رابطے اور تمسک کو واقعہ کربلاء اور خطبات امام حسین علیہ السلام کے ذریعہ مزید مضبوط کرتا ہے ، امام حسین علیہ السلام نے متعدد مقام پر فرمایا تھا کہ إني لم أخرج أشراً، ولا بطراً ولا مفسداً، ولا ظالماً، وإنما خرجت لطلب الإِصلاح في أمة جدي ، میں خود خواہی، غرور، فتنہ انگیزی اور ظلم کے لیے نہیں نکل رہا، بلکہ اپنے نانا کی امت کی اصلاح کی غرض سے نکل رہا ہوں ۔
حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مزید فرمایا کہ مبلغین و خطباء منبر حسینی کو عقائدی ،اخلاقی ،فکری اور ثقافتی حملوں کے جواب میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے اور واضح رہے کہ یہ دفاع لازمی ہے بلکہ ہر ان کوششوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جانا چاہئے کہ جو اسلام کے دشمنوں کی طرف سے عوام کو شعائر حضرت امام حسین علیہ السلام ،خدا اور دین سے دور کرنے کے لئے کی جارہی ہیں ۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ کربلائی پیغام کی تبلیغ علمی فکری اور ہمارے سلوک سے بھی ہو اس لئے کہ یہ طریقے انسان میں موثر ہیں اور یہ بات مکمل طور پر واضح رہے کہ شعائر حسینیہ کی بقا ان شعائر دینیہ کی بقا ہے جس کے احیاء کا خدا نے ہمیں حکم دیا ہے انہوں نے خطباء سے فرمایا کہ آپکی یہ ذمہ داری بڑی ہے اس تبلیغی خدمت نے آپ کو انبیاء و رسولوں علیھم السلام کی صف میں کھڑا کر دیا ہے اور یہ آپ کے لئے عظیم شرف بھی ہے ۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20989