9

عزاداری کو مشکل بنایا جا رہا ہے،متعصب پولیس عناصر کالعدم گروہ کے کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 21056
  • 13 آگوست 2021 - 15:37
عزاداری کو مشکل بنایا جا رہا ہے،متعصب پولیس عناصر کالعدم گروہ کے کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں، علامہ سبطین سبزواری
شیعہ علما ءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدرسبزواری نے واضح کیا ہے کہ عزاداری سید الشہداءملت جعفریہ کی پہچان ہے ۔ اپنی شناخت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ گزشتہ چار سال سے عزاداری کو مشکل بنایا جا رہا ہے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علما ءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدرسبزواری نے واضح کیا ہے کہ عزاداری سید الشہداءملت جعفریہ کی پہچان ہے ۔ اپنی شناخت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ گزشتہ چار سال سے عزاداری کو مشکل بنایا جا رہا ہے ۔ پولیس میں موجود متعصب عناصر کالعدم ناصبی گروہ کے کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔یزیدی عناصر کو عزاداری سے جو تکلیف ہوتی ہے ،اس کا تو ہمیں بہت پہلے سے ادراک ہے لیکن ہم حیران ہیں کہ پولیس خارجی عناصر کے ایجنڈے پر کیوں چل پڑی ہے۔ایسے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں،کہ رونگٹھے کھڑ ے ہوجاتے ہیں ۔شیعہ عوام کے صبر کاپیمانہ لبریز ہورہا ہے۔ حکومت ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور نہ کرے۔ افسوسناک بات ہے کہ لائسنسی جلوسوں اور مجالس کو روکا جا رہا ہے۔ اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں علم لگانے میں رکاوٹیںڈالی گئیں، محمود کوٹ مظفر گڑھ میں سالہا سال سے جاری مجلس عزا کے انعقاد پر ایف آئی آرز کاٹی جارہی ہیں، ڈی سی لودھراں نے یکم سے 9 محرم کو مجالس کے انعقاد کو روکنے کا حکم نامہ جاری کرکے دشمنی اہل بیت کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ کوٹ چھٹہ ضلع ڈیرہ غازی خان میںبانی مجلس کو مذاکرات کے بہانے بلو ا کر ڈی پی او نے گرفتار کروادیا ۔ننکانہ صاحب میں سالہاسال سے جاری مجلس عزا کو صرف سات منٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔صوبے بھر میں جاری مجالس عزا کی صور ت حال پر عزاداری کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ پولیس کی سپیشل برانچ پنجاب میں بدامنی کی راہ ہموار کررہی ہے۔ عزاداری میں رکاوٹیں کسی خارجی تکفیری گروہ کی طرف سے نہیں بلکہ پولیس کی طرف سے پیدا کی جارہی ہیں ،جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ عزاداری سید الشہداءپر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ۔عزاداری ہماری پہچان ہے،جسے ہر صورت جاری رکھیں گے۔ عزاداری سے یزیدیت کا چہرہ بے نقاب کریں گےکی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم کی تیسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے قرآن و اہل بیت کی تعلیمات اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ابو تراب حیدر کرار امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ بعد از نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے افضل اس لیے ہیں کہ سورہ رعد کی آیت 43کے مطابق اللہ نے اپنے ساتھ علی کو گواہ رسول بنایا ہے اور مولا علی کرم اللہ وجہہ کے پاس پوری کتاب قرآن کریم کا علم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کربلا وہ آفاقی تحریک ہے جو رہتی دنیا تک جاری رہے گی اور شاہ شہیدان کربلا حضرت امام حسین ہر اہل حق ہر اہل صفا کے دل میں تاقیامت منور رہیں گے۔
مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اگر جینا ہے تو اُن سے جڑ جائیں جو مرے نہیں ہیں چودہ سو سال بعد بھی ان دنوں اُن کی یاد ان کے غم ان کے ذکر میں اتنے بڑے بڑے اجتماعات صرف پاکستان ہی میں نہیں پوری دنیا میں ان کی حیات ابدی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جو امام مظلوم سے آخر وقت تک جڑے رہے وہ بھی حیات جاوداں پا گئے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21056