5

کربلائے معلی میں عزادارئ امام حسین ع

  • News cod : 21315
  • 20 آگوست 2021 - 16:31
کربلائے معلی میں عزادارئ امام حسین ع
اس موقع پر عزاداران امام حسین(ع) آپ کے روضے میں داخل ہوتے اور بآواز بلند کہتے "یا زہراء(س)! ہم حسین(ع) کو کبھی نہ بھولیں گے!" (ما ننسی حسینا)

وفاق ٹائمز، محرم الحرام 1443ھ کو نواسہ رسول(ص) حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 باوفا اہل خاندان و اصحاب کے یوم شہادت کی مناسبت سے دسیوں لاکھ محبین اہلبیت(ع) نے کربلائے معلی میں شہداء کی قتلگاہ پر حاضری دی اور اپنی دلسوز عزاداری کے ذریعے حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم و امام زمانہ(عج) کے حضور تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر عزاداران امام حسین(ع) آپ کے روضے میں داخل ہوتے اور بآواز بلند کہتے “یا زہراء(س)! ہم حسین(ع) کو کبھی نہ بھولیں گے!” (ما ننسی حسینا)
عزاداران امام حسین علیہ السلام، اس دوران آپ کے حرم مبارک سے گزرتے ہوئے قریب ہی واقع آپ کے سپہ سالار و بھائی حضرت عباس علمدار کے حرم کی جانب بڑھ جاتے اور حضرت قمر بنی ہاشم کی عظیم وفاداری کی قسم کھاتے ہوئے وارث امام حسین(عج) کے ساتھ تجدید بیعت انجام دیتے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21315