10

علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز تھے، علامہ عارف واحدی

  • News cod : 21747
  • 03 سپتامبر 2021 - 9:05
علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز تھے، علامہ عارف واحدی
آخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے کشمیری لیڈر علی گیلانی کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حریت رہنما کی جموںو کشمیر کی آزادی کیلئے پُر خلوص جد وجہد و خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے سید علی گیلانی مرحوم کے بلندی درجات کےلئے دعا کی۔

وفاق ٹائمز ،شیعہ علماءکونسل پاکستان نے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی کی ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز تھے۔علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے بھی ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کےلئے وقف کردی تھی، ان پر بھارتی قابض افواج نے بے شمار ظلم ڈھائے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر کشمیر کاز سے پیچھے نہیں ہٹے۔

آخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے کشمیری لیڈر علی گیلانی کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حریت رہنما کی جموںو کشمیر کی آزادی کیلئے پُر خلوص جد وجہد و خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے سید علی گیلانی مرحوم کے بلندی درجات کےلئے دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21747