10

دُنیا کی کوئی طاقت شیعہ کے جلوس محدود نہیں کر سکتی،دوسرے لوگ جتنے مہینے جلوس نکالیں ہمیں اعتراض نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 2210
  • 25 سپتامبر 2020 - 20:27
دُنیا کی کوئی طاقت شیعہ کے جلوس محدود نہیں کر سکتی،دوسرے لوگ جتنے مہینے جلوس نکالیں ہمیں اعتراض نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اتحاد […]

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اتحاد کی بات کرنے والوں کی طرف سے فرقہ واریت کو ہوا دینا تشویشناک ہے۔ ایسے لوگ ماضی میں مختلف مکاتب فکر کے درمیان اتحاد کی بات کرتے رہے ہیں۔ 2 محرم کو سازش کے تحت جس شخص نے صحابہ کے خلاف بات کی تھی اُسے لندن بھیج دیا گیااور اس کے بعد جلوسوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔جرات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ملتان کے جلوس میںعزاداری کے جلوسوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا بصورت دیگر ربیع الاول پوارا مہینہ جلوس نکالنے کی دھمکی دی گئی۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ دُنیا کی کوئی طاقت شیعہ کے جلوس محدود نہیں کر سکتی،الحمد اللہ، تاریخ گواہ ہے کہ حسینیت کی یاد میں ذرا بھر کمی نہ ہو گی بلکہ اضافہ ہو گا۔ہاں دوسرے لوگ جتنے مہینے جلوس نکالنا چاہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ہم اپنے آئمہ کو معصوم مانتے ہیں ،ہمیں ان کے دفاع کی ضرورت نہیں ۔ حضرت موسیٰ کے زمانے میں عذاب آیا ،دیگر انبیاءکی امتوں پر بھی اللہ کی نافرمانی پر عذاب آئے۔کسی پر پتھروں کی بارش آئی اور کوئی کسی اور طرح سے ہلاک کئے گئے۔اب بھی انسانوں کو بیدار کرنے کے لئے بلائیں ، مصیبتیں آتی رہتی ہیں۔زلزلے ، شدید آندھیاں ،کرونا کی وباءاسی کا حصہ ہیں۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ خواہشِ نفس حق سے دور کر دیتی ہے اور لمبی امیدیں آخرت کو بھلا دیتی ہیں ۔آدمی توبہ کو کل پر ٹالتا رہتا ہے۔مولا علیؑ کا فرمان ہے کہ وہ خواہش جو انسان کو غلط راہ پر چلاتی ہے،عقل کی دشمن ہے۔

جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ میں کہا کہ حکم قرآن کے مطابق خداوند متعال کے علاوہ ہر شے نیست و نابود ہو جائے گی۔ہر نفس موت کا ذائقہ چکھے گا۔روئے زمین پر موجود ہر چیز فنا ہونے والی ہے اور صرف آپ کے صاحبِ عزت و جلال رب کی ذات باقی رہنے والی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات انسان کی ہدایت کے لئے انبیاؑءو صحیفے بھیجے، کتب نازل کیں تاکہ لوگ اچھائی اپنا کر عدل و انصاف قائم کریں۔اپنے گھر میں ، بیوی بچوں سے،نوکروں سے، ساتھیوں سے ، اہلِ محلہ حتیٰ کہ دشمنوں سے بھی عدل و انصاف کا سلوک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سورہ مبارکہ حدید میں لوہا نازل کرنے کا ذکر ہے جس کا ایک مطلب طاقت کا استعمال ہے یعنی جو عدل و انصاف پر نہیں چلے گااس کے خلاف طاقت استعمال کی جائے۔ جو قومیں بگڑ گئی تھیں ان پر عذاب نازل ہوا۔غلط کار لوگ اور قومیں اللہ تعالیٰ کے عذاب اور سزا سے نہیں بچ سکتے۔ا ن کا کہنا تھاکہ قرآن مجید میں حضرت موسیٰؑ کے واقعات بیان کئے گئے ہیں۔اُن کی دعائیں ذکر کی گئی ہیں جس میں ایک اہم دعا اپنے بھائی جناب ہارون ؑ کو اپنے بعد نبی بنانے کی بھی ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی حضرت علی ؑ کے حق میں یہی فرمایاتھا کہ انت منی بمنزلة ھارون من موسیٰ الا انہ لا نبی بعدی آپ کی میرے نزدیک وہی قدر و منزلت ھے جو ھارون کی موسیٰ سے تھی مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ یہ حدیث صحاح ستہ میں ہے اور اسے ”حدیثِ منزلت“ کہتے ہیں۔حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ حضرت موسیٰ کے زمانے میں عذاب آیا ،دیگر انبیاءکی امتوں پر بھی اللہ کی نافرمانی پر عذاب آئے۔کسی پر پتھروں کی بارش آئی اور کوئی کسی اور طرح سے ہلاک کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حضورسرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وجود ؑعذاب سے امان کی ضمانت تھا،اسی طرح استغفار کو بھی عذاب سے بچاﺅ کا باعث قرار دیاگیا۔اب بھی انسانوں کو بیدار کرنے کے لئے بلائیں ، مصیبتیں آتی رہتی ہیں۔زلزلے ، شدید آندھیاں ،کرونا کی وباءاسی کا حصہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا اظہار ہے۔ان کا کہنا تھاکہ حضور سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اعلانِ رسالت سے قبل اپنے آپ کو منوایا تھا، کئی تنازعات حل کئے۔ حِلفُ الفضول اور دیگر کئی اہم واقعات پیش آئے۔ کسی کے گھر بغیر اجازت جانے کو منع کیا۔ یہ سب باتیں اہلِ مکہ نے قبول کیں لیکن جب فرمایا کہ میں اللہ کا نبی ہوں تو مذاق اڑانے اور جھٹلانے لگے۔اس کی اہم وجہ خواہشِ نفس کی پیروی تھی۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ خواہشِ نفس حق سے دور کر دیتی ہے اور لمبی امیدیں آخرت کو بھلا دیتی ہیں ۔آدمی توبہ کو کل پر ٹالتا رہتا ہے۔مولا علیؑ کا فرمان ہے کہ وہ خواہش جو انسان کو غلط راہ پر چلاتی ہے،عقل کی دشمن ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2210