3

کورونا کے مریضوں اور اس سے متاثر گھرانوں کی مدد کے لئے امام رضا وقف فاؤنڈیشن کا قابل تعریف کارنامہ

  • News cod : 22373
  • 13 سپتامبر 2021 - 12:55
کورونا کے مریضوں اور اس سے متاثر گھرانوں کی مدد کے لئے امام رضا وقف فاؤنڈیشن کا قابل تعریف کارنامہ
رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے کورونا وبا کے دنوں میں ضرورتمند گھرانوں کی امداد کرنے کی ہدایات کے تناظر میں امام رضا وقف فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں جاری ہیں اور وہ ضرورتمند افراد کی طبی اور اقتصادی دونوں طرح کی امداد کر رہا ہے۔

وفاق ٹائمز ، رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے کورونا وبا کے دنوں میں ضرورتمند گھرانوں کی امداد کرنے کی ہدایات کے تناظر میں امام رضا وقف فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں جاری ہیں اور وہ ضرورتمند افراد کی طبی اور اقتصادی دونوں طرح کی امداد کر رہا ہے۔
امام رضا وقف فاؤنڈیشن کے اعلی عہدیدار علی رضا جانہ نے بتایا کہ میڈیکل اسٹاف کی مدد کے لئے رضاکار ڈاکٹروں اور نرسوں کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تہران میں سلامت رضوی کے عنوان سے کمپین شروع ہوگا، جسکے تحت تہران کے محلوں میں کورونا وائرس کے بیماروں کی پہچان کی جائے گی، اس وائرس کے مہلک اثرات سے خود کو بچانے کے لئے ہدایات دی جائيں گی، ضرورتمند گھرانوں اور امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے پروگرام میں حفظان صحت کے لئے ضروری اشیاء فراہم کی جائیں گی۔
علی رضا جانہ نے مزید کہا کہ کورونا کے مریضوں کی گھر اور اسپتالوں میں عیادت ہوگی، انہیں دعا، حدیث اور امام رضا سے منسوب خاص تعویذ کے حامل خصوصی پیکیج دیئے جائیں گے۔ یہ سارے کام تہران میں امام رضا وقف بورڈ کی طرف سے کورونا سے نپٹنے کے لئے قائم کمیٹی انجام دے گی۔
امام رضا وقف فاؤنڈیشن کے اعلی عہدیدار نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ گھرانوں کے لئے اشیاء خوردونوش بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں اپنی معاشی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے گھر سے نہ نکلنا پڑے۔ اس طرح کورونا کے پھیلاو کو قابو میں کرنے کی کوششیں مزید تیز ہوں گی۔ یہ امدادی پیکج خاص طور پر ان لوگوں کو دیئے جائیں گےجن کا روزگار کورونا کی وجہ سے ختم ہو گیا ہے۔
امام رضا وقف فاؤنڈیشن ایرانی سال کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ امدادی پیکج ضرورتمند لوگوں کے درمیان تقسیم کر چکا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22373