16

اسلام آباد میں چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر پروگرام درسگاہ کربلا و معارف حسینی منعقد

  • News cod : 22893
  • 28 سپتامبر 2021 - 12:16
اسلام آباد میں چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر پروگرام درسگاہ کربلا و معارف حسینی منعقد
پروگرامز میں نوجوانان ملت نے کربلا اور عزاداری کے حوالے سے تحریری جوابات نہایت ذوق و شوق سے دیئے۔

وفاق ٹائمز، اسلام آباد میں چہلم امام مظلوم کے مرکزی جلوس میں عزاداروں کو دینی مسائل سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے،درسگاہ کربلا، کا انعقاد کیا گیا۔

جس سے مومنین کی کثیر تعداد نے استفادہ کیا اور اپنے اپنے اذہان میں موجود سوالات کے بالوضاحت جوابات جامعۃ الکوثر کے فاضل اساتذہ آقائے غلام محمد شریفی،آقائے میرزا حسین صابری اور ڈاکٹر علی حسین عارف صاحب سے حاصل کئے اس موقع پر جامعۃ الکوثر کے زیر اہتمام نوجوانوں کے لئے معارف حسینی کوئز پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانان ملت نے کربلا اور عزاداری کے حوالے سے تحریری جوابات نہایت ذوق و شوق سے دیئے۔علمی و ماتمی حلقوں میں جامعۃ الکوثر کی فروغ علم و آگہی کی ان کوششوں کو بے حد سراہا جا رہا ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22893