19

غیبت امام مہدی عج(قسط 15)

  • News cod : 22919
  • 29 سپتامبر 2021 - 17:17
غیبت امام مہدی عج(قسط 15)
 امام صادق علیہ السلام سے حضرت خضر ع کے بارے میں ایک طولانی فرمان نقل ہوا کہ جسکا خلاصہ یہ ہے: اللہ تعالی نے حضرت خضر ع کو انکی غیبت میں طولانی عمر اس لئے نہیں دی کہ انہوں نے بعد بعنوان نبی یا امام مبعوث ہونا ہے بلکہ اس لئے کہ اللہ کے علم ازلی میں یہ طے ہوچکا تھا کہ ہمارے قائم کی زمانہ غیبت میں عمر بہت طولانی ہوگی اور بہت سے لوگ انکی طولانی عمر کا انکار کریں گے تو حضرت خضر کی غیبت و طولانی عمر سے اللہ ایسے ھٹ دھرم لوگوں پر حجت تمام کی ہے...( غیبت, شیخ طوسی, ص 259)

سلسلہ بحث مہدویت
گذشتہ سے پیوستہ

تحریر: استاد علی اصغر سیفی (محقق مہدویت)

حضرت خضر ع کی غیبت:
اللہ تعالی نے حضرت خضر کو 6000 سال سے لوگوں کی نگاہوں سے مخفی اور غائب رکھا ہے.اس مسئلہ میں تمام الہی ادیان متفق ہیں.
قران کریم کی صراحت کے مطابق حضرت موسی علیہ السلام نے حضرت خضر ع کی غیبت کے زمانہ میں ہی انکے علم سے استفادہ کیا, اگرچہ وہ غائب تھے لیکن حالات اور حوادث زمانہ سے مکمل باخبر تھے اور اللہ کے دئیے ہوئے علم و اختیارات سے لوگوں کے اموال و نفوس میں تصرف کرتے تھے.
انکی حضرت موسی ع کے ساتھ داستان قران مجید میں سورہ کھف کی 59 سے 82 آیات میں ذکر ہوئی ہے.
امام صادق علیہ السلام سے حضرت خضر ع کے بارے میں ایک طولانی فرمان نقل ہوا کہ جسکا خلاصہ یہ ہے: اللہ تعالی نے حضرت خضر ع کو انکی غیبت میں طولانی عمر اس لئے نہیں دی کہ انہوں نے بعد بعنوان نبی یا امام مبعوث ہونا ہے بلکہ اس لئے کہ اللہ کے علم ازلی میں یہ طے ہوچکا تھا کہ ہمارے قائم کی زمانہ غیبت میں عمر بہت طولانی ہوگی اور بہت سے لوگ انکی طولانی عمر کا انکار کریں گے تو حضرت خضر کی غیبت و طولانی عمر سے اللہ ایسے ھٹ دھرم لوگوں پر حجت تمام کی ہے…( غیبت, شیخ طوسی, ص 259)
اسی طرح امام رضا علیہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ آپ نے فرمایا:
حضرت خضر ع نے آب حیات نوش کیا ہے.. وہ قیامت تک زندہ ہیں.البتہ ہمارے پاس آتے ہیں سلام کرتے ہیں, انکی آواز سنی جاتی ہے لیکن خود دیکھے نہیں جاتے… اللہ تعالی ہمارے قائم کی غیبت میں انکی تنہائی کو حضرت کی خضر کی ہمراہی اور انسیت سے معمور کرے گا..(بحار الانوار ,ج 52،ص 273)
آیا حضرت خضر ع کی چند ھزار سالہ غیبت کہ جسے تمام ادیان الہی قبول کرتے ہیں عجیب تر ہے یا امام زمان عج کی ایک ھزار سالہ غیبت ؟!!
حضرت ابراھیم علیہ السلام کی غیبت:
مرحوم شیخ صدوق رح فرماتے ہیں: حضرت ابراھیم ع کی حضرت
مھدی عج کی غیبت سے مشابہ ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ عجیب تر.
شـیـخ صـدوق حضرت ابراہیم ع کے لیے تین غیبت کا ذکر کرتے ہیں:
پہلی غیبت انکی ولادت سے بعثت تک :اللہ نے آپکو اسی وقت سے مخفی رکھا جب آپ شکم مادر میں تھے یعنی حمل ظاھر نہیں تھا اور جب وضع حمل کا وقت آیا تو اس وقت سے آپکو ایک غار میں پنہاں رکھا جس سے صرف آپکی والدہ گرامی مطلع تھیں.
دوسری غیبت آپکے زمانہ رسالت میں تھی جب مصر کے طاغوت اور ستمگر نے آپکو جلا وطن کیا اور انہوں نے کہا:
(وَ اَعْتَزِلُکُمْ وَ ماتَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللّهِ.)
تم اور جو تم لوگ غیر خدا کو پکارتے ہو اس سے دوری اختیار کرتا ہوں.
تیسری غیبت: یہ غیبت حضرت ابراھیم ع نے دور دراز کے شہروں اور صحراؤں میں سیر و سیاحت کے لیے اختیار کی تاکہ عبرت و نصیحت لیں.(کمال الدین, ج1, ص 273)
امام صادق (ع) فرماتے ہیں:
ان ولی الله یعمر :عمرابراهیم الخلیل عشرین وماة سنة ،وکان فی صورة فتی موفق ابن ثلاثین سنة لو خرج القائم انکره الناس یرجع شابا موفقا…
ولی خدا (عج) عمر طولانی رکھیں گے, حضرت ابراهیم خلیل (ع) نے 120 سال عمرکی لیکن لوگوں میں ایک 30 سالہ طاقت ور جوان کی صورت میں ظاھر رہے. ھمارے قائم بھی ایک طاقت ور جوان کی شکل میں ظاھر ہونگے اور لوگ انکا انکار کریں گے…(غیبت, شیخ طوسی, ص 258 )
امام زین العابدین (ص) حضرت امام مہدی عج کی حضرت ابراھیم ع سے شباھتوں پر طولانی حدیث کے ضمن میں فرماتے ہیں:
«…واما من ابراهیم فخفاء الولادة واعتزال الناس ….حضرت ابراھیم کی ایک شباھت مخفی ولادت اور لوگوں سے جدا اور دور زندگی گزارنا ہے.. (اثبات الھداٰۃ, ج3،ص 466)
حضرت اسماعیل(ع) کی غیبت : بعض روایات کی بناء پر حضرت اسماعیل ع ایک سال تک اپنی امت سے غائب رہے.
(جاری ہے…. )

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22919

ٹیگز