10

مشکلات میں مایوسی نہیں بلکہ صبر سے مقابلہ (حصہ اول)

  • News cod : 23147
  • 06 اکتبر 2021 - 17:43
مشکلات میں مایوسی نہیں بلکہ صبر سے مقابلہ (حصہ اول)
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: ''من دین الآئمۃ الورع... و انتظار الفرج بالصبر'' دین آئمہ میں سے پرہیزگاری اور صبر و تحمل سے انتظار فرج کرنا ہے۔ بحار الانوار ج۵ ص ۱۲۲

تحریر: حجت السلام علی اصغر سیفی

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: ”من دین الآئمۃ الورع… و انتظار الفرج بالصبر” دین آئمہ میں سے پرہیزگاری اور صبر و تحمل سے انتظار فرج کرنا ہے۔ بحار الانوار ج۵ ص ۱۲۲

تشریح:زمانہ غیبت کے مشکل حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہر منتظر شیعہ مشکلات اور مصائب کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے اور اپنی حیثیت اور وجود کا دفاع کرے۔
جو شخص اپنے مستقبل کے لئے پروگرامنگ کرتا ہے اور اپنے اھداف تک رسائی کے لئے ضروریات کا تعین کرتا ہے اور ان کے حصول کے راستے تلاش کرتا ہے، وہ بخوبی جانتا ہے کہ ایک اچھا منصوبہ اور پروگرام اس کے کاموں کو جلد اور بہتر حل تک پہنچا سکتا ہے ۔ کیونکہ ایک عام پروگرامنگ کے ذریعہ رکاوٹوں کو بہتر طریقے سے جائزہ لیا جاسکتا ہے اور ان کو راستے سے ہٹانے کے لئے چارہ جوئی بھی کی جاسکتی ہے۔ ایسے لوگ مشکلات کا سامنا کرتے وقت نہ غافل ہوتے ہیں اور نہ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا ہے اور نہ ہی وہ داد و فریاد اور ذلت و خواری کا شکار ہوتے ہیں۔ خوف کا سامنا کرنا ایک فطری امر ہے اور ہر انسان اپنی زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اس سے دوچار ہوجاتا ہے ،لیکن اہم بات یہ ہے کہ اس سے کس طرح مستفید ہوا جائے؟ طول تاریخ میں انسان نے خوف و ھراس کے ذریعہ قدرت حاصل کی (متفکرین حالیہ صعنتی تمدن کو پہلی اور دوسری جنگ عظیم کا محصول قرار دیتے ہیں)اورمحبت و عشق کے ساتھ پہاڑوں کو تسخیر کیا ہے۔
انسان نے مصائب و آلام سے پنجہ آزمائی اور مکرر تجربات سے یہ سیکھا ہے کہ کس طرح خوف اور محبت کو طاقت کا جانشین بنایا جائے اور کیسے مصائب کا راہ حل تلاش کیا جائے… حقیقی منتظر وہ ہے جو زمانہ انتظار کی مشکلات کی پیشگوئی کرسکے اور پھر ان کا حل بھی ڈھونڈ سکے تاکہ اس کا صبر واقعات وحادثات سے مغلوب نہ ہونے پائے۔
جاری ہے…

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23147