9

سعودی عرب کے ساتھ بعض معاملات پر اتفاق ہوا ہے، ایرانی وزیرخارجہ

  • News cod : 23269
  • 08 اکتبر 2021 - 22:58
سعودی عرب کے ساتھ بعض معاملات پر اتفاق ہوا ہے، ایرانی وزیرخارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے جمعے کے روز المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو میں تہران اور ریاض کے درمیان جاری مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ یہ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ نے جمعے کے روز المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو میں تہران اور ریاض کے درمیان جاری مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ یہ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بعض مسائل میں اتفاق رائے بھی ہوا ہے اور ایران نے ان مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعمیری مذاکرات، علاقے کے مفاد میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ علاقے کے امن و سلامتی میں دونوں ملکوں کا کردار اہمیت رکھتا ہے اور دونوں ملکوں میں مفاہمت، علاقے کے مستقبل کے تعلق سے خوش آئند ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں جوہری مذاکرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایران، مذاکرات میں وقت ضائع کئے جانے کے خلاف ہے اور امریکہ اگر جوہری معاہدے میں واقعی واپسی کا خواہاں ہے تو اس بات پر سنجیدگی سے غور کیا جا سکتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23269