7

عالمی برادری اور اسلامی ممالک افغانستان میں امن قائم کرنے کے لئے کردار ادا کریں، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 23782
  • 18 اکتبر 2021 - 16:09
عالمی برادری اور اسلامی ممالک افغانستان میں امن قائم کرنے کے لئے کردار ادا کریں، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں قندھار میں شیعہ نمازیوں کے خلاف ہونے والا خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بین عالمی برادری اور بالخصوص اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان میں شیعوں کے امن اور سکون کےلئے عملی طور پر اپنی انسانی ذمہ داری کو ادا کریں.

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں قندھار میں شیعہ نمازیوں کے خلاف ہونے والا خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بین عالمی برادری اور بالخصوص اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان میں شیعوں کے امن اور سکون کےلئے عملی طور پر اپنی انسانی ذمہ داری کو ادا کریں.

بیان کی تفصیل یہاں ملاحظہ کریں.

بسم الله الرحمن الرحیم

قال الله سبحانه: (الَّذِینَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِیبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَیْهِ رَاجِعونَ).
صَدَقَ اللَّهُ الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ.

انتہائی غم اور آلام کے عالم میں ایک وحشیانہ جنایت کی خبر موصول ہوئی جس کی وجہ سے درجنوں نمازی اور خدا کے عبادت گزار بندے شہید اور زخمی ہوئے. اس سے پہلے بھی قندوز شہر کی ایک مسجد میں بھی اس قسم کی سنگین جرم کی تھی. لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ.
یہ بین الاقوامی برادری بالخصوص اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ عملی طور پر اپنی انسانی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے افغانستان کے مظلوم عوام کو امن و سکون فراہم کریں.
ہم اس وحشیانہ عمل کی شدید مذمت کرنے کے ساتھ اس عظیم مصیبت کو افغانستان کے عوام بالخصوص شھدا کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور خدا کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ انہیں صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد از جلد شفایابی عطا فرمائے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23782