12

اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی وحدت بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

  • News cod : 23887
  • 19 اکتبر 2021 - 15:38
اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی وحدت بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز
تہران میں پینتیسویں بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے جس کا نعرہ ”اسلامی اتحاد، صلح اور تفرقہ سے پرہیز“ ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں پینتیسویں بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے جس کا نعرہ ”اسلامی اتحاد، صلح اور تفرقہ سے پرہیز“ ہے

منگل کے روز اس کانفرنس کا آغاز صدر جمہوریہ ایران سید ابراہیم رئیسی کی تقریر سے ہوا۔

یہ پانچ روزہ کانفرنس ہے جس میں کورونا پروٹوکول کے مد نظر ایران اور 39 ملکوں کے مہمان ورچوئل اور حضوری دونوں طریقوں سے شامل ہو رہے ہیں۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریر میں صدر جمہوریہ ایران کے علاوہ فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے سکریٹری زیاد نخالہ، عراق کے سابق وزیر اعظم عادل عبد المہدی، کروشیا کے مفتی عزیز حسنویچ، حماس کے بین الاقوامی معاملوں کے نائب خلیل الحیہ، الجزائر کی پارلیمنٹ کے سربراہ بو عبد اللہ بو غلام اللہ سمیت عالم اسلام کی شخصیات ہستیاں تقریر کریں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23887