8

جامعہ طوسی جدید علوم اور اسلامی تعلیمات کا بہترین سنگم ہے،سابقہ ڈی جی سائنس اینڈ ٹکنالوجی

  • News cod : 23968
  • 21 اکتبر 2021 - 9:59
جامعہ طوسی جدید علوم اور اسلامی تعلیمات کا بہترین سنگم ہے،سابقہ ڈی جی سائنس اینڈ ٹکنالوجی
سابقہ ڈی جی سائنس اور ٹکنالوجی حکومت پاکستان معروف سائنٹس ڈاکٹر باقر رضا نے بلتستان کے ممتاز تعلیمی و تربیتی ادارہ جامعہ طوسی بلتستان کا دورہ کیا-
وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سابقہ ڈی جی سائنس اور ٹکنالوجی حکومت پاکستان معروف سائنٹس ڈاکٹر باقر رضا نے بلتستان کے ممتاز تعلیمی و تربیتی ادارہ جامعہ طوسی بلتستان کا دورہ کیا-
انہوں نے جامعہ طوسی میں معصومین ٹرسٹ کی جانب سے لگائے گئے شمسی توانی کے پروجکٹ کا افتتاح کیا- افتحاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے جدید سائنسی علوم کے ساتھ اخلاقی تربیت کے حصول پہ زور دیا- آپ نے کہا جامعہ طوسی بلتستان نے انتہائی پسماندہ علاقے میں ملکی سطح کا بہترین تعلیمی و تربیتی ادارہ قائم کرکے یہ ثابت کیا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان صلاحیت میں کسی سے کم نہیں- آپ نے مزید کہا کہ جامعہ طوسی بلتستان سرزمین پاکستان پہ جدید علوم اور اسلامی تعلیمات کا ایک بہترین سنگم ہے-
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23968