12

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے ملاقات

  • News cod : 25238
  • 11 نوامبر 2021 - 13:34
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے ملاقات
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں جامعتہ المنتظر میں سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین سبزواری، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی رہنماء حافظ سید کاظم حسین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور ڈویژنل صدر قاسم علی قاسمی شامل تھے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں جامعتہ المنتظر میں سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین سبزواری، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی رہنماء حافظ سید کاظم حسین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور ڈویژنل صدر قاسم علی قاسمی شامل تھے۔

ملاقات میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ سید مرید حسین نقوی،جامعتہ المنتظر کے منتظم اعلی علامہ افضل حیدری دیگر علمائے کرام موجود تھے۔

ملاقات میں رہنماوں نے قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے قومی پلیٹ فارم کی تاریخی خدمات کے تناظر میں مستقبل میں قومی مسائل کے حل کے حوالے سے اکابرین قوم کی رہنمائی بھی فرمائی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25238