6

حوزاتِ علمیہ میں عصری فقہ کے تقاضوں اور جدید فقہی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، سربراہ حوزہ علمیہ ایران

  • News cod : 25264
  • 11 نوامبر 2021 - 14:16
حوزاتِ علمیہ میں عصری فقہ کے تقاضوں اور جدید فقہی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، سربراہ حوزہ علمیہ ایران
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ  آیت اللہ علی رضا اعرافی نے صوبائی مدارس کے سربراہان کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبوں کی خصوصی کونسلز اور علمی انجمنیں علمی لحاظ سے حوزہ کی پہچان اور حوزہ کے لئے باعثِ زینت ہونا چاہئیں اور ان کونسلوں اور انجمنوں کی تشکیل کا بنیادی ہدف بھی یہی ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ  آیت اللہ علی رضا اعرافی نے صوبائی مدارس کے سربراہان کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبوں کی خصوصی کونسلز اور علمی انجمنیں علمی لحاظ سے حوزہ کی پہچان اور حوزہ کے لئے باعثِ زینت ہونا چاہئیں اور ان کونسلوں اور انجمنوں کی تشکیل کا بنیادی ہدف بھی یہی ہے اور علمی انجمنوں کو علمی محاذوں کی قیادت اور ترقی میں اپنا بھرپور کرادار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے اسلاف و بزرگان کی روایات اور ورثے کو محفوظ کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے اسلاف کی میراث کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی معاشرے کی موجودہ ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہاکہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ حوزہ علمیہ اس وقت کہاں کھڑا ہے اور مختلف علوم کے ساتھ اس کے تعلق اور ارتباط کا جائزہ لیا جانا چاہیے اور الحمد للہ اس سال حوزہ کی مالی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ہم اس میں بڑھتے ہوئے رجحان کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

آیت اللہ اعرافی نے کہاکہ حوزہ علمیہ قم کے احیاء کی ۱۰۰ویں سالگرہ قریب ہے۔ اسی لیے حوزہ کے اس سو سالہ دور میں مختلف حوزوی علوم اور ثقافتی اور سیاسی مسائل کے انعکاس کے لیے ایک سنٹر تشکیل دیا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25264