9

حزب اللہ کے خلاف آسٹریلیا کا اقدام،امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہے

  • News cod : 25826
  • 28 نوامبر 2021 - 14:51
حزب اللہ کے خلاف آسٹریلیا کا اقدام،امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہے
وفاق ٹائمز،  جمعیتِ مسلم علماء لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے حزب اللہ کی سیاسی اور عسکری جماعت کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرنے کے مجرمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،جمعیتِ مسلم علماء لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے حزب اللہ لبنان کی سیاسی اور عسکری جماعت کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرنے کے مجرمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس اقدام کو امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ یکجہتی کے مترادف قرار دیا ہے۔

جمعیتِ مسلم علماء لبنان نے آسٹریلیا کے اس مجرمانہ اقدام کو اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے اور مزاحمتی محوروں کی ناکہ بندی کرنے کے لئے امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار قرار دیا اور کہا کہ اس کی وجہ صہیونی شیطنت، امریکیوں اور عرب منافق حکومتوں پر مزاحمت کے زبردست اثرات مرتب ہونا ہے۔

جمعیتِ مسلم علماء لبنان نے مراکش کے اسرائیلی وزیر دفاع کے استقبال اور فوجی اور انٹیلی جنس معاہدوں پر دستخط کئے جانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ معاہدہ مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے مراکشی مجاہدین کو نشانہ بنانے کا ایک بہانہ ہے۔

لبنانی علماء نے مراکش اور اسرائیل کے مابین انجام پانے والے اس سیکورٹی ہم آہنگی کو اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کی سازش قرار دیا اور کہا کہ مراکشی عوام کی اکثریت اس اقدام کی مخالف ہے اور اس اقدام کی مخالفت میں صدائے احتجاج بلند کر رہی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25826