4

مدارس مسائل آگاہی مہم کنونشن منعقد ہوں گے، علامہ محمد افضل حیدری

  • News cod : 26159
  • 06 دسامبر 2021 - 10:36
مدارس مسائل آگاہی مہم کنونشن منعقد ہوں گے، علامہ محمد افضل حیدری
انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ کنونشن مدارس دینیہ کو درپیش مسائل بارے عوامی آگاہی اوردینی طبقات کی مدارس کی خود مختاری کی جدوجہد کا نقطہ آغاز ہو گا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ جس پر تمام وفاق المدارس اپنی تجاویز دے چکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کی مرکزی کابینہ اور مجلس عمل کی تکمیل بھی خوش آئند ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ اتحاد تنظیمات مدارس کے پلیٹ فارم سے اسلامی تعلیمی اداروں کے مسائل کے بارے میں آگاہی مہم کے لئے کنونشن منعقد ہوں گے۔ یہ کنونشن تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز لاہور ،کوئٹہ ،پشاور اور کراچی میں منعقد ہوں گے ۔ جبکہ مرکزی کنونشن اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ کنونشنوں میں تمام مکاتب فکر کے وفاق المدارس کی قیادت شریک ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ کنونشن مدارس دینیہ کو درپیش مسائل بارے عوامی آگاہی اوردینی طبقات کی مدارس کی خود مختاری کی جدوجہد کا نقطہ آغاز ہو گا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ جس پر تمام وفاق المدارس اپنی تجاویز دے چکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کی مرکزی کابینہ اور مجلس عمل کی تکمیل بھی خوش آئند ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26159