اتحاد تنظیمات مدارس

07دسامبر
علماء،طلباءکی جبری گمشدگیاں ،وزارت تعلیم اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

علماء،طلباءکی جبری گمشدگیاں ،وزارت تعلیم اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علماء، دینی طلباءاور دیگر شہریوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہوں اور ان کے خاندانوں کو ہراساں کرنا دینی،قانونی اور اخلاقی لحاظ سے نہایت تشویشناک رویہ ہے۔

06دسامبر
مدارس مسائل آگاہی مہم کنونشن منعقد ہوں گے، علامہ محمد افضل حیدری

مدارس مسائل آگاہی مہم کنونشن منعقد ہوں گے، علامہ محمد افضل حیدری

انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ کنونشن مدارس دینیہ کو درپیش مسائل بارے عوامی آگاہی اوردینی طبقات کی مدارس کی خود مختاری کی جدوجہد کا نقطہ آغاز ہو گا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ جس پر تمام وفاق المدارس اپنی تجاویز دے چکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کی مرکزی کابینہ اور مجلس عمل کی تکمیل بھی خوش آئند ہے۔

02دسامبر
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی اپنے دورۂ کراچی کو مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی اپنے دورۂ کراچی کو مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اپنے دورۂ کراچی کو مکمل کرنے کے بعد گذشتہ روز لاہور پہنچ گئے ہیں۔

29نوامبر
اتحادِ تنظیماتِ مدارس کا اجلاس، ملک گیر سطح پر اتحادِ تنظیماتِ مدارس پاکستان کو منظّم کرنے کا فیصلہ

اتحادِ تنظیماتِ مدارس کا اجلاس، ملک گیر سطح پر اتحادِ تنظیماتِ مدارس پاکستان کو منظّم کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک گیر سطح پر اتحادِ تنظیماتِ مدارس پاکستان کو منظّم کیا جائے گا، دسمبر کے پہلے ہفتے میں صوبائی تنظیمیں مکمل کی جائیں گی اور اس کے بعد ڈویژنل سطح پر تنظیماتِ مدارس کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا.

16فوریه
وفاق المدارس نے سرکاری،غیر سرکاری فورمز پرمکتب تشیّع کا موقف جراتمندانہ انداز میں پیش کیا/الزامات مسترد

وفاق المدارس نے سرکاری،غیر سرکاری فورمز پرمکتب تشیّع کا موقف جراتمندانہ انداز میں پیش کیا/الزامات مسترد

مولانا صاحب نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیاکہ وفاق المدارس الشیعہ کا 10 سالوں میں انہیں فقط ایک خط ملا نیزوفاق المدارس کا تعلیمی اداروں سے عملی رابطہ اور مشاورت نہ تھی۔دوسرے الزام کی تصدیق سالانہ اجلاسات اور مشاورت میں شریک ہونے والے سینکڑوں مدارس میں سے کوئی بھی نہیں کرے گا۔نا صرف اپنے مدارس بلکہ عصری تعلیمی اداروں سے بھی ہمارا قریبی رابطہ رہتا ہے جس کی تفصیل کی یہاں گنجائش نہیں۔