7

لاہور؛جامعۃ المنتظر کے تحت فرزندانِ شہداء اور غریب بچوں کے لئے بین الاقوامی معیارکے مفت تعلیمی ادارے کا افتتاح

  • News cod : 26391
  • 12 دسامبر 2021 - 22:18
لاہور؛جامعۃ المنتظر کے تحت فرزندانِ شہداء اور غریب بچوں کے لئے بین الاقوامی معیارکے مفت تعلیمی ادارے کا افتتاح
مادرِ علمی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے زیر سرپرستی چندرائے روڈ لاہور پر واقع بقیۃ اللہ الثائرسکول کا چھوٹے بچے کے ہاتھوں افتتاح کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی معیار کے اس سکول میں شہداء کے بچوں، لاوارث،یتیم،غریب اور مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے زیورسے آراستہ کیا جائے گا۔

نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید مرید حسین نقوی نے جدید تقاضوں کے عین مطابق بقیۃ اللہ الثائرسکول کی بنیاد رکھی جسے مستقبل میں کالج اور یونیورسٹی کے درجے تک لے جایا جائے گا۔افتتاحی تقریب میں مخیر حضرات، ٹرسٹیز جامعۃ المنتظر، علماء کرام اوراہلیان لاہور نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ سید مرید حسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26391