6

حرم امام رضا ؑ میں نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے خصوصی مشاورتی کلینک کا افتتاح

  • News cod : 27109
  • 27 دسامبر 2021 - 12:24
حرم امام رضا ؑ میں نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے خصوصی مشاورتی کلینک کا افتتاح
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ خواتین و خاندانی امور اورآستان قدس رضوی کے جامع مشاورتی سینٹر کے تعاون سے نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے خصوصی مشاورتی کلینک کا ا فتتاح کردیا گيا ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ خواتین و خاندانی امور اورآستان قدس رضوی کے جامع مشاورتی سینٹر کے تعاون سے نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے خصوصی مشاورتی کلینک کا ا فتتاح کردیا گيا ہے
اس مشاورتی کلینک کی خدمات سے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے ملازمین کے اہلخانہ بھی استفادہ کرسکيں گے
یہ کلینک ؛ قومی منصوبے ’’رضوی طرز زندگی‘‘ کے سیکریٹریٹ میں قائم کیا گيا ہے
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ خواتین اور خاندانی امور کی سربراہ محترمہ فاطمہ دژبرد نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس سلسلے میں کہا کہ 2020 میں آستان قدس رضوی کے جامع مشاورتی سینٹر کے ساتھ ہونے والی مفاہمت اور اتفاق رائے کی بنیاد پر نئے شادی شدہ جوڑوں کو ’’رضوی طرز زندگی‘‘ نامی قومی منصوبے کے تحت رضوی زائر سرا میں مفت مشاورتی خدمات فراہم کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں کورونا وائرس کی لہر میں شدت اور رضوی زائر سرا یا مہمان خانے کی عارضی بندش کے باعث اس منصوبہ کو جاری رکھنا ممکن نہیں تھا لہذا مشاورتی خدمات کو جاری رکھنے کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈيشن کے شعبہ خواتین اورخاندانی امور اور کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے فیزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹ انسٹیٹیوٹ کے مابین نیا سمجھوتہ طے پایا اور اس کی بنیاد پر قومی منصوبے ’’رضوی طرز زندگی‘‘ کے سیکریٹریٹ میں جو کہ فیزیکل اینڈ اسپورٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کی جنرل شہید سلیمانی بلڈنگ میں واقع ہے خصوصی مشاورتی کلینک کا افتتاح کیا گیا ، جس میں نئے شادی شدہ جوڑے اور کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے ملازمین کے اہلخانہ ہر ہفتے پیراور بدھ کو مفت میں مشاورتی خدمات حاصل کرسکیں گے
اب تک ملک کے دور دراز علاقوں سے 49 ہزار نئے شادی شدہ جوڑوں نے قومی منصوبے ’’رضوی طرز زندگی‘‘ میں شرکت کی ہے ، کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ خواتین اور خاندانی امور کی سربراہ نے بتایا کہ اس خصوصی کلینک میں جامع مشاورتی سینٹر کے ماہرین مشترکہ اورازدواجی زندگی کے مسائل جیسے گھریلوسطح پر درپیش مسائل ،نئے شادی شدہ جوڑوں کا علاج و معالجہ،اولاد کی پرورش اور تربیت وغیرہ کے مسائل کو مشاورتی صورت میں بیان کریں گے۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ خصوصی مشاورتی خدمات سے استفادہ کرنے کے لئے مجاورین کو خود سینٹر میں آنا ہوگا جبکہ دور دراز کے شہروں کے زائرین کے لئے ٹیلی فون کے ذریعہ یہ خدمات فراہم کی جائیں گی اور ہر نئے شادی شدہ جوڑے کے لئے تین مشاورتی سیشنز فری میں فراہم کئے جائیں گے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27109