3

آئی ایس او ہونٹ جیکب آباد اور مرکز تبلیغات اسلامی کے زیر اہتمام

  • News cod : 27580
  • 05 ژانویه 2022 - 11:16
آئی ایس او ہونٹ جیکب آباد اور مرکز تبلیغات اسلامی کے زیر اہتمام
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین انجینئر سید حسین شاہ موسوی نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کی تاریخ ظلم و استعار اور استثمار پر مبنی ہے جنہوں نے اقوام عالم کو لوٹ کر ترقی کی اور امریکہ کینیڈا اور آسٹریلیا کی مقامی آبادیوں کا قتل عام اور استحصال کرکے ان ممالک پر قبضہ کیا وہ دنیا میں حقوق انسانی کے علمبردار بنے بیٹھے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں عشرہ تکریم شہداء کی مناسبت سے عظمت شہداء اسلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شہر جیکب آباد کے سیاسی سماجی رہنما اور ملت جعفریہ کے اکابرین اور کارکن شریک ہوئے۔
اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی عالم اسلام کے عظیم جرنیل اور ہیرو تھے جس نے داعشی دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دی اور شیطان بزرگ امریکہ کے تمام تر شیطانی منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم پاکستان کا سپریم لاء ہونا چاہئے جو ہمیں حق و باطل کے معیار پر اپنی خارجہ پالیسی بنانے کا حکم دیتا ہے جہاں مفادات کی بجائے حق کی حمایت اور باطل کی مخالفت ہو ہم ایسی خارجہ پالیسی کے حامی ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین انجینئر سید حسین شاہ موسوی نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کی تاریخ ظلم و استعار اور استثمار پر مبنی ہے جنہوں نے اقوام عالم کو لوٹ کر ترقی کی اور امریکہ کینیڈا اور آسٹریلیا کی مقامی آبادیوں کا قتل عام اور استحصال کرکے ان ممالک پر قبضہ کیا وہ دنیا میں حقوق انسانی کے علمبردار بنے بیٹھے ہیں۔ جنہوں نے نسل پرستی کو ہوا دیتے ہوئے گورے انسانوں کی برتری کا دعوا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کمیونزم کی شکست کے بعد اب امریکی قیادت میں سرمایہ دارانہ نظام شکست سے دو چار ہے اب دنیا نئے ورلڈ آرڈر کے انتظار میں ہے جو انسانیت کو عدل و انصاف پر مبنی عادلانہ نظام دے سکے۔ ان حالات میں منتظرین امام مہدی علیہ السلام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس خلاء کو پر کرنے کے لئے میدان میں آئیں اور حقیقی معنوں میں منتظر بنیں۔

عظمت شہداء کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ضلع صدر مولانا محسن علی مفکری مدرسہ خاتم النبیین کے مدرس علامہ عبد الوھاب نجفی آئی ایس او کے سابقہ ڈویژنل صدر اللہ بخش میرالی و دیگر نے خطاب کیا۔
عظمت شہدائے اسلام کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حماد اللہ انصاری مہران سوشل فورم کے چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالحئی سومرو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منصب علی شیخ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر گلاب جان مینگل ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما نذیر حسین جعفری وسیم لطیف مہر نثار احمد ابڑو و دیگر نے شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27580