14

شیعہ علماء کونسل پاکستان لاہور کے زیر اہتمام پیغام مصطفیٰ کانفرنس

  • News cod : 28398
  • 26 ژانویه 2022 - 12:02
شیعہ علماء کونسل پاکستان لاہور کے زیر اہتمام پیغام مصطفیٰ کانفرنس
انہوں نے واضح کیا کہ خاتم النبیین کا پیغام مکمل ضابطہ حیات، انسانیت کی بقاء اور ذریعہ نجات ہے۔ جس پر عمل پیرا ہو کر وطن عزیز پاکستان کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات دلایا جا سکتا جبکہ انہوں نے پیغام مصطفیٰ ہی کو حضرت انسان کی دنیوی اور اخروی کامیابی کا بھی واحد ذریعہ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام عظیم الشان “پیغام مصطفیٰ کانفرنس” ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں بین المسالک و بین المذاھب علماء و زعماء نے شرکت کی۔

قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ نے ٹیلی فونک خطاب فرمایا، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، بزرگ عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی، جامعتہ المنتظر کے مہتمم اعلیٰ علامہ افضل حسین حیدری، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، علامہ مظہر عباس علوی، مرکزی رہنماء علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ اشتیاق کاظمی، علامہ سید محمد حسین عسکری، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات الطاف کاظمی اور علامہ کرم علی حیدری ،ادارہ منہاج الحسین کے سربراہ علامہ محمد حسین اکبر، آئی او کے رہنماء لعل مہدی خان، وزیر اعظم کے مشیر مولانا طاہر اشرفی، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ صاحبزادہ ابوالخیر ،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، ملک عدنان، مولانا زبیر احمد ظہیر، پیر حبیب عرفانی، مولانا مخدوم عاصم اصغر چشتی، مولانا محمد خان عطاری اور مفتی عاشق بخاری سمیت دیگر علماء و اکابرین قوم نے کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔ کانفرنس کے منتظم قاسم علی قاسمی نے نظامت کے فرائض سنبھالے۔

اس موقع پر قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں اتحاد و وحدت، مسالک و مذاہبِ کے باہمی احترام، احترام انسانیت، حیاء و پاکبازی کے احیاء، عجز و انکساری، علم و حکمت کا حصول، صبر و قناعت، رواداری، محبت، اخوت و بھائی چارے کو پیغام مصطفیٰ کی اساس قرار دیا اور وطن عزیز پاکستان میں پیغام مصطفیٰ کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ خاتم النبیین کا پیغام مکمل ضابطہ حیات، انسانیت کی بقاء اور ذریعہ نجات ہے۔ جس پر عمل پیرا ہو کر وطن عزیز پاکستان کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات دلایا جا سکتا جبکہ انہوں نے پیغام مصطفیٰ ہی کو حضرت انسان کی دنیوی اور اخروی کامیابی کا بھی واحد ذریعہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28398