5

لاہور میں ایرانی فلموں کی نمائش کے ذریعے فارسی زبان کو بہتر بنانے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

  • News cod : 28408
  • 26 ژانویه 2022 - 12:30
لاہور میں ایرانی فلموں کی نمائش کے ذریعے فارسی زبان کو بہتر بنانے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد
لاہور میں خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فارسی سیکھنے والے طالب علموں کی فارسی زبان کو سمجھنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے پیر 24 جنوری 2022ء کو ایک ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں مازیار کی ہدایت کاری میں تیار کردہ ایرانی فلم "حوض نقاشی" کی نمائش ہوئی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ، لاہور میں خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فارسی سیکھنے والے طالب علموں کی فارسی زبان کو سمجھنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے پیر 24 جنوری 2022ء کو ایک ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں مازیار کی ہدایت کاری میں تیار کردہ ایرانی فلم “حوض نقاشی” کی نمائش ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اس ورکشاپ میں فارسی سیکھنے والے طالب علموں سے کہا گیا کہ وہ فلم کے مختلف الفاظ اور جملوں کو نوٹ کریں تاکہ اس فلم کے ذریعے بہتر طریقے سے فارسی سمجھ سکیں۔

لاہور میں خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے سربراہ جعفر روناس نے فارسی سٹوڈنٹس کے ساتھ،ایرانی فلم انڈسٹری اور اس کے مواد کے ساتھ ساتھ فارسی الفاظ اور جملوں کو سمجھنے کی اہمیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

لاہور میں خانۂ فرہنگ ایران کے تحت منعقدہ اس ورکشاپ میں فارسی سٹوڈنٹس نے فارسی زبان کے اساتذہ کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا۔

اس ورکشاپ میں ایرانی فلموں کی ایک منٹ پر مشتمل کلپس، خانۂ فرہنگ ایران کی جانب سے تیار کرکے فارسی سٹوڈنٹس کو فراہم کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ، فارسی سٹوڈنٹس کے فارسی سیکھنے میں مزید تیزی لانے کے لئے ، موسم سرما میں فارسی زبان کی کلاسز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ فارسی زبان کے کئی ورکشاپس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت لاہور میں خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت 34 پاکستانی طالب علم فارسی زبان سیکھنے میں مصروف عمل ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28408