3

حجت الاسلام سید ابو القاسم کی اپنے وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

  • News cod : 28417
  • 26 ژانویه 2022 - 13:04
حجت الاسلام سید ابو القاسم کی اپنے وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
آسٹریلیا میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے وکیل حجت الاسلام مولانا سید ابو القاسم نے آسٹریلیا اور لکھنؤ کے مومنین کے ساتھ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے وکیل حجت الاسلام مولانا سید ابو القاسم نے آسٹریلیا اور لکھنؤ کے مومنین کے ساتھ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ قیامت کے دن وہ مومن کہ جس پر ہم نے زیادتی کی ہو گی یا جس کا حق ہمارے ذمہ تھا اور ہم نے ادا نہیں کیا ، وہ مومن کہے گا کہ میں اسوقت تک معاف نہیں کروں گا جب تک آپ میرا حق ادا نہیں کریں گے۔اس وقت انسان کے پاس دینے کے لیے کچھ نہیں ہو گا۔تو صاحب حق کہے گا اپنی نیکیوں میں سے کچھ دے دو۔اب چونکہ انسان نے ایک پر تو زیادتی کی نہیں ہوگی لہٰذا ان لوگوں سے دامن چھڑاتے چھڑاتے اپنا دامن نیکیوں سے خالی ہو جائے گا۔

آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہاکہ جن پر آپ نے ظلم و زیادتی کی ہوئی ہے ان سے دنیا میں ہی معاملہ صاف کر لیں تاکہ آخرت کی ذلت سے محفوظ رہیں۔

دوسری طرف آۓ ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

آخرمیں آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے مومنین کے لیے دعا کے ساتھ ساتھ حجت الاسلام مولانا سید ابو القاسم کی تبلیغات کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے بھی دعا فرمائی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28417