22

اسلام کسی کو ناحق مارنے کی اجازت نہیں دیتا، صاحبزادہ حامد رضا

  • News cod : 29526
  • 15 فوریه 2022 - 1:47
اسلام کسی کو ناحق مارنے کی اجازت نہیں دیتا، صاحبزادہ حامد رضا
چیئرمین قرآن بورڈ اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مذہبی نعرے لگانے والے ضروری نہیں مذہبی حلقوں سے وابستگی رکھتے ہوں۔ چند لوگوں کے گمراہ کن رویہ کی وجہ سے ملک اور دین بدنام ہو رہا ہے، عوام آئین کے تحت قانون کی پاسداری کریں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور چیئرمین قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ خانیوال میں شہری کی ماورائے عدالت ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں، اسلام کسی شخص کو ماورائے قانون جان سے مارنے کی اجازت نہیں دیتا۔ لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے عہدیداروں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلام کا نام استعمال کرکے کسی پر ظلم کرنا قابل مذمت ہے، اسلام کسی کو ناحق مارنے کی اجازت نہیں دیتا، توہین رسالت پر ملک میں قانون موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی نعرے لگانے والے ضروری نہیں مذہبی حلقوں سے وابستگی رکھتے ہوں۔ چند لوگوں کے گمراہ کن رویہ کی وجہ سے ملک اور دین بدنام ہو رہا ہے، عوام آئین کے تحت قانون کی پاسداری کریں۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ پوری قوم تلمبہ میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ پر شرمندہ ہے، اس سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے، پہلے سانحہ سیالکوٹ کی گرد نہیں بیٹھی تھی کہ ایک نیا واقعہ ہو گیا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ماوروائے عدالت اقدامات سے گریز کریں، اگر ایسا کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو ملزم کو قانون کے حوالے کر دیں، اس کیساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29526