14

یوکرائن میں زیرتعلیم پاکستانی طلبا کو فوری وطن لوٹنے کی ہدایت

  • News cod : 30061
  • 24 فوریه 2022 - 12:34
یوکرائن میں زیرتعلیم پاکستانی طلبا کو فوری وطن لوٹنے کی ہدایت
پاکستانی سفیر برائے یوکرائن نے وہاں زیرتعلیم پاکستانی طلبا سے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر وہ کشیدگی کے پیش نظر جلد از جلد وطن لوٹ جائیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ​​​​جنگ چھڑ جانے کے بعد پاکستانی سفیر برائے یوکرائن نے وہاں زیرتعلیم پاکستانی طلبا سے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر وہ کشیدگی کے پیش نظر جلد از جلد وطن لوٹ جائیں۔ یوکرین میں موجود پاکستانی سفیر میجر جنرل (ریٹائرڈ) نول اسرائیل کھوکھر اور یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ کے درمیان ایک زوم میٹنگ ہوئی جس میں تقریباً 40 پاکستانی طلبہ نے شرکت کی جو یوکرین کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ اس میٹنگ میں میجر جنرل (ر) نول اسرائیل کھوکھر نے طلبہ سے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے طلبہ کو ہدایت ہے کہ وہ کشیدگی کے پیش نظر جلد از جلد واپس پاکستان لوٹ جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا جو طالب علم اپنی کسی ذمہ داری کی وجہ سے وطن واپس نہیں جائیں گے، سفارت خانہ انھیں ہر قسم کی مدد فراہم کرتا رہے گا۔ طالب علموں نے میٹنگ کے دوران سفارت خانے سے آسان روٹ کے علاوہ سستے ٹکٹوں کے حصول میں مدد طلب کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30061