9

بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظور

  • News cod : 30309
  • 28 فوریه 2022 - 13:37
بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظور
ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی اجلاس ہوا جس میں بھارت میں حجاب پر پابندی اور مسکان خان کو ہراساں کرنے کے خلاف قرارداد منظور کی گئی جس کے متن میں کہا گیا کہ بھارت آر آر ایس کے مذہبی انتہا پسندوں کی آماہ جگاہ بن چکا ہے جبکہ مودی کے بھارت میں انسانیت اور اخلاقیات کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔

وفاق ٹائمز- ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی اجلاس ہوا جس میں بھارت میں حجاب پر پابندی اور مسکان خان کو ہراساں کرنے کے خلاف قرارداد منظور کی گئی جس کے متن میں کہا گیا کہ بھارت آر آر ایس کے مذہبی انتہا پسندوں کی آماہ جگاہ بن چکا ہے جبکہ مودی کے بھارت میں انسانیت اور اخلاقیات کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔

قراردار میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں اقلتیں تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہیں، اقوام عالم انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت سے باز پرس کرے۔

دریں اثنا ایوان نے بلوچستان ٹریفک انجیرنگ کے مسودہ کا قانون بھی منظور کیا۔ اجلاس میں رکن اسمبلی ثنا بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کا مائیک سسٹم درست اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30309