13

ایران؛ علماء کمیٹی اہل سنت کرمانشاہ کی جانب سے پشاور میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت

  • News cod : 30590
  • 05 مارس 2022 - 18:37
ایران؛ علماء کمیٹی اہل سنت کرمانشاہ کی جانب سے پشاور میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت
قصر شیرین کےسنی امام جمعہ اور قصر شیرین، سر پل ذہاب اور ریجاب کی افتاء کمیٹی کے سربراہ نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے، پاکستان کی حکومت سے درخواست کی کہ قسی القلب اور افراطی دہشت گردوں کو اجازت نہ دے کہ مسلمان لوگوں کا قتل عام کریں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، قصر شیرین کےسنی امام جمعہ اور سر پل ذہاب و ریجاب کی افتاء کمیٹی کے سربراہ نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے، پاکستان کی حکومت سے درخواست کی کہ قسی القلب اور افراطی دہشت گردوں کو اجازت نہ دے کہ مسلمان لوگوں کا قتل عام کریں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون

یہود اور اسلام و مسلمین کے قسم خوردہ دشمنوں کا حسد، بغض اور کینہ ایک بار پھر آستین سے نکل آیا اور شیعہ برادری کی مسجد میں نماز کے دوران ایک افسوس ناک واقعہ رونما ہوگیا جس میں بے گناہ نمازیوں کی شہادت ہوئی اور کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے؛ جو کہ انتہائی افسوس کا باعث بنا۔
تمام دنیا کے مسلمانوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے پسماندگان کے لئے صبر جزیل اور ہمدردی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے زخمیوں کی شفایابی کی دعا کی اور کہا کہ ہمیشہ سے اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہماری وحدت پر اپنے خبیث تیر برساتے رہتے ہیں۔
عالمی سامراج جان لے کہ ہماری وحدت میں خلل نہیں ڈال سکتا اور عزت اور سرافرازی ہمیشہ اسلامی امت کی ہے اور پستی اور بربادی دہشت گردوں کیلئے ہے۔
ہم علماء اور افتاء کمیٹی اہل سنت قصر شیرین اور سر پل ذہاب اور ریجاب اس دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ملک پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ ایسے وحشی اور افراطی دہشت گردوں کو ہرگز اجازت نہ دے کہ ایسی قساوتِ قلب کے ساتھ لوگوں کا قتل عام کریں۔
امید کرتے ہیں کہ تمام مسلمان دشمن کے تمام مقاصد اور عزائم کے مقابلے میں اسلامی وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکپارچگی کا ثبوت پیش کریں۔

و السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
منجانب: علماء کمیٹی سر پل ذہاب، قصر شیرین اور ریجاب

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30590