30

پشاور، جے یو آئی (ف) کے رہنمائوں کی علامہ شبیر میثمی سے ملاقات

  • News cod : 30672
  • 06 مارس 2022 - 12:45
پشاور، جے یو آئی (ف) کے رہنمائوں کی علامہ شبیر میثمی سے ملاقات
جے یو آئی (ف) کے وفد نے دہشتگردانہ واقعہ کی مذمت کی، سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کے لیے صحت کی دعا کی، جے یو آئی کے رہنمائوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گرد ملک کے امن کو تہہ بالا کرنا چاہتے ہیں۔

وفاق ٹائمز، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد کی پشاور میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات، گذشتہ روز امامیہ مسجد میں ہونے والے سانحہ پر اظہار افسوس کیا، جے یو آئی (ف) کے وفد نے دہشتگردانہ واقعہ کی مذمت کی، سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کے لیے صحت کی دعا کی، جے یو آئی کے رہنمائوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گرد ملک کے امن کو تہہ بالا کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر، علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی، سکندر عباس گیلانی، اظہار بخاری، زاہد علی اخونزادہ، مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید راشد حسین نقوی، سابق مرکزی صدر ذیشان حیدر شمسی، ڈویژنل صدر پشاور علی رضا بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30672