7

سامراجی طاقتیں انقلاب اسلامی سے خوف زدہ ہیں، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی

  • News cod : 30989
  • 09 مارس 2022 - 15:26
سامراجی طاقتیں انقلاب اسلامی سے خوف زدہ ہیں، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی
عالمی سیمینار "گام دوم انقلاب اسلامی" کے پاکستانی سیکرٹری حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے قم میں صحافیوں سے گفتگو میں انقلاب اسلامی ایران کے عالمی سطح پر اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ عالمی سامراج انقلاب اسلامی سے ڈرتا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ ایران کو دیگر ممالک سے الگ کر دے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین محمد علی رضائی اصفہانی نے سوموار کے دن امام خمینی کمپلیکس کے عارف الحسینی ہال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ سیمینار دو نشستوں پر مشتمل ہے جو امام خمینی کمپلیکس کے قدس ہال میں برگزار ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ سیمینار صبح 8 بجے شروع ہوگا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کا پیغام، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے پیغام کی قرائت، جامعۃ المصطفیٰ کے چانسلر حجت الاسلام و المسلمین علی عباسی کی تقریر اور کچھ مقالہ جات کا تعارف اس سیمینار کی صبح کی نشست کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ شام کی نشست میں کچھ تخصصی کمیشنز برگزار ہوں گی اور اختتامیہ پروگرام میں حوزہ علمیہ قوم کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی اورحوزہ علمیہ خواہران کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین عبدالکریم بہجت پور تقریر کریں گے۔

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ ایک ہزار سے زیادہ مقالہ جات 18 زبانوں میں اس سیمینار کی کمیٹی کو موصول ہوئے ہیں، کہا: اس سیمینار کے اہم ترین اہداف و مقاصد میں سے گام دوم کے عالمی سطح پر اثر ہے جو کہ نیو اسلامی تمدن کے ظہور کا پیش خیمہ ہے۔

فارسی زبان کے علاوہ دیگر زبانوں میں 5 برتر مقالہ جات اس سیمینار میں پیش ہوں گے۔

عالمی سیمینار “گام دوم انقلاب اسلامی” کے پاکستانی سیکرٹری حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے بھی انقلاب اسلامی ایران کے عالمی سطح پر اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ عالمی سامراج انقلاب اسلامی سے ڈرتا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ ایران کو دیگر ممالک سے الگ کر دے۔

حجت الاسلام و المسلمین محمد یعقوب بشوی نے واضح کیاکہ خبررسان ادارے اس سیمینار کے پیغام کو عالمی سطح پر نشر کرنے میں اہم کردار کی حامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس سیمینار کو 100 سے زائد مقالہ جات 18 زبانوں میں موصول ہوئے ہیں، انگلش اور اردو زبان میں دو برتر مقالے صبح کی نشست میں اور شام کی نشست میں عربی، انگلش اور اردو زبان میں تین مقالے پیش ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس سیمینار کے دوران بیک وقت پاکستان کے شہر “کراچی” میں بھی ایک سیمینار منعقد ہوگا۔

انٹرنیشنل علمی سمینار “گام دوم انقلاب اسلامی قرآن و حدیث کی رو سے” کے مدیر اعلیٰ حجت الاسلام و المسلمین مہدی امینی تہرانی نے کہاکہ یہ سیمینار 9 کمیٹیوں “آئندہ پر ریسرچ”، “خواتین”، “قرآنی اور حدیثی علوم”، “مشرق اور مغرب کی نگاہ سے انقلاب اسلامی”، “طرزِ زندگی”، “تمدن اور قرآن و حدیث”، “روزمرہ علوم اور قرآن و حدیث”، “عقلی علوم” اور “بین الممالک” پر مشتمل ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین مہدی امینی تہرانی نے کہاکہ مختلف تعلیمی ورکشاپ اور علمی نشستیں اور موصولہ مقالہ جات کی چھان بین اور ان کا چناؤ اس سیمینار کے اہم کارناموں میں سے ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30989