10

علامہ راحت الحسینی نے شیعہ قومی کانفرنس کی حمایت کا اعلان کردیا

  • News cod : 31192
  • 12 مارس 2022 - 12:48
علامہ راحت الحسینی نے شیعہ قومی کانفرنس کی حمایت کا اعلان کردیا
کانفرنس میں سید راحت حسین الحسینی ، ہیئت آئمہ جماعت گلگت اور انجمن امامیہ گلگت کی طرف سے علامہ شیخ نیئرعباس مصطفویٰ کانفرنس میں نمائندگی اور شرکت کریں گے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،علامہ سید راحت حسین الحسینی امام جمعہ و الجماعت مرکزی جامع مسجد گلگت سمیت ہیئت آئمہ مساجد گلگت اورمرکزی انجمن امامیہ گلگت نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام متنازعہ یکساں نصاب تعلیم کے خلاف منعقدہ قومی شیعہ کانفرنس کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔
مرکزی انجمن امامیہ گلگت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے اسلام آباد میں متنازعہ قومی نصاب تعلیم کے خلاف شیعہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جار ہاہے ۔ امام جمعہ و الجماعت مرکزی جامع مسجد گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی سمیت ہیئت آئمہ مساجد گلگت اورمرکزی انجمن امامیہ گلگت کی کانفرنس کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ تمام علمائے کرام ، ذاکرین عظام اور صاحبان فکر ودانش اس کانفرنس میں اپنی شرکت یقینی بناکر ملی بیداری کا ثبوت دیں۔
لہذٰا علامہ سید راحت حسین الحسینی ، ہیئت آئمہ جماعت گلگت اور انجمن امامیہ گلگت کی طرف سے علامہ شیخ نیئرعباس مصطفویٰ کانفرنس میں نمائندگی اور شرکت کریں گے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31192