12

وفاق المدارس الشیعہ کے اجلاس 21 مارچ سے شروع ہوں گے

  • News cod : 31733
  • 20 مارس 2022 - 18:47
وفاق المدارس الشیعہ کے اجلاس 21 مارچ سے شروع ہوں گے
رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت اجلاس جامعتہ المنتظر میں ہوگا،23مارچ کو جامعتہ المنتظر کے 68ویں سالانہ جلسے کی تقریبات کا آغازہوگا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے اجلاس آج 21 مارچ سے جامعة المنتظر میں شروع ہورہے ہیں
۔پہلے دن وفاق المدارس سے ملحقہ مدارس طالبات کی مجلس عاملہ کے اجلاس میںیکساں قومی نصاب ، وفاق المدارس کی کارکردگی، مدارس طالبات کی تدریس کا جائزہ اور مشکلات کا حل، مجلس مشاورت کی فعالیت ،امتحانی امور ،تحریر و تقریر کے تربیت پروگرام، علمی مسابقات، تربیت معلمات اور دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے۔مدارس طالبات کے
اجلاس میں صرف صدر معلمات ہی شریک ہو سکتی ہیں ۔کسی مدرسہ کا پرنسپل مرد ہونے کی صورت میں صرف کوئی معلمہ ہی اجلاس میں شریک ہوسکتی ہے۔کل 22 مارچ کو وفاق المدارس کی کابینہ ،سپریم کونسل اور مجلس عاملہ کے اجلاس رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کے مطابق یکساں قومی نصاب پر تحفظات اور وفاق المدارس کی کارکردگی کا جائزہ ،معلمین و معلمات کے تربیتی پروگرام،مدارس کے رجسٹریشن فارم ،اتحاد تنظیما ت مدارس کی ملک گیر تنظیم نو، مدارس کے کوائف،علاقائی دفاتر کے قیام یا مسﺅل کی تقرری،اور دیگر امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔اجلاس میں وفاق المدارس کی سپریم کونسل کے اجلاس میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ محمدمحسن مہدوی، علامہ شیخ محمد حسن سروری، علامہ خورشید انور جوادی اور دیگر بھی شریک ہوں گے۔مدیران مدارس محسن ملت کا اجلاس بھی اسی دن ہوگا۔ جبکہ 23مارچ کو جامعتہ المنتظر کے 68ویں سالانہ جلسے کی تقریبات کا آغاز علماءکرام اور مرحوم ٹرسٹیز کے مراقد مبارکہ پر گل پاشی اور یوم پاکستان کی مناسبت سے قومی پرچم کشائی سے ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31733