9

روضہ مبارک حضرت عباس کی جانب سے زائرین کے لیے فکری اور علمی پروگرام “فاسْأَلُوا أهْلَ الذِّكْر” کا انعقاد

  • News cod : 32183
  • 27 مارس 2022 - 20:55
روضہ مبارک حضرت عباس کی جانب سے زائرین کے لیے فکری اور علمی پروگرام “فاسْأَلُوا أهْلَ الذِّكْر” کا انعقاد
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےشعبہ مذہبی رہنمائی برائے خواتین سے منسلک قرآن یونٹ کی جانب سے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام (فاسْأَلُوا أهْلَ الذِّكْر) کا انعقاد جاری ہے۔ یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سرداب الإمام موسى الكاظم(عليه السلام) میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں خواتین زائرین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےشعبہ مذہبی رہنمائی برائے خواتین سے منسلک قرآن یونٹ کی جانب سے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام (فاسْأَلُوا أهْلَ الذِّكْر) کا انعقاد جاری ہے۔ یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سرداب الإمام موسى الكاظم(عليه السلام) میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں خواتین زائرین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد رمضان المبارک کے استقبال اور اس مقدس مہینے کی رحمتوں اور برکتوں سے کیسے فیض یاب ہوا جائے پر ایک لیکچر دیا گیا اور آیت قرآنی (أَفَلا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَى قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا) یعنی (کیا وہ قرآن پر غور نہیں کرتے؟ ، یا ان کے دلوں پر تالے لگے ہوئے ہیں؟)کی روشنی میں اس ماہ مبارک اور کتاب اللہ کے درمیان تعلق اور اہمیت کو واضح کیا گیا۔ .
اس کے بعد ام البنین (سلام اللہ علیہا) خواتین کی لائبریری کے عملے نے ریاض الزہرا (سلام اللہ علیہا) میگزین اور اس میں شامل موضوعات اور ابواب کے بارے میں ایک تعرفی لیکچر دیا۔
اس کے بعد فیملی کلچر سنٹر کی جانب سے ازدواجی زندگی اور اسلام کی تعلیمات اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اسوۂ حسنہ (صلی اللہ علیہ وسلم)کے مطابق خاندان کی تعمیر کے طریقوں پرتعلیمی لیکچر دیا گیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) سے وابستہ الکفیل وویمن ریڈیو کی جانب شرکاء کے لئے ایک فکری مقابلہ منعقد کیا جس میں خواتین زائرین سے سوالات پوچھے گئے اور صیح جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس کے بعد ایک ڈسکشن سیشن منعقد کیا گیا۔ جس میں روزے کے کچھ مسائل، اس کے احکام، روزہ توڑنے والی چیزیں اور روزے کی فرضیت سے متعلق دیگر مذہبی مسائل پر بات کی گئی۔
جمعۃ المبارک اور صاحب العصر والزمان (عجّل الله فرجه الشريف) کے درمیان نسبت اور تعلق کی مناسبت سے (استغاثة الانتظار) کے عنوان سے ایک فکری لیکچر اور سرگرمی بھی اس پروگرام کا حصہ تھی۔
اس پروگرام میں بچوں نے بھی حصہ لیا، کیونکہ ان کے لیے ان کی عمر کے مطابق قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پروگرام میں بچوں کے لئے ایک ڈرائنگ ورکشاپ بھی منعقد کی گئی تھی۔
پروگرام کے اختتام پر تعجیل ظہور امام زمانہ کے لئے دعائے فرج پڑھی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32183