5

بلجیم میں سعودی سفارتخانہ کے سامنے یمنی عوام کی حمایت میں احتجاج+تصاویر

  • News cod : 32207
  • 28 مارس 2022 - 14:16
بلجیم میں سعودی سفارتخانہ کے سامنے یمنی عوام کی حمایت میں احتجاج+تصاویر
مظاہرین کا کہنا تھاکہ سعودی عرب یمن کے نہتے عوام پر ظلم کی ساری حدیں پار کر چکا ہے اور علاقے میں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، بلجیم میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے سامنے شیعہ کمیونٹی بلجیم نے جمع ہوکر یمن میں بے گناہ عوام کے ۷ سال سے قتل عام اور ظلم کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور شیعوں پر جاری مظالم کی مذمت کی اور بین الاقوامی برادری اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ سعودی حکام کی جارحیت اور بربریت کی مذمت کرے اور انکے ساتھ سفارتی تعلقات بند کیئےجائیں نیز مزید اسلحہ کی فروخت کو فورا بند کرے۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ سعودی عرب یمن کے نہتے عوام پر ظلم کی ساری حدیں پار کر چکا ہے اور علاقے میں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے۔ ہم ان مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور یورپ سے مطالبہ کرتا ہے کہ سعودی عرب سے سفارتی تعلقات بند کیا جائے اور اس پر پابندیاں لگائی جائیں اور اس کو اسلحہ کی سپلائی روکی جائے۔

واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جنگ و جارحیت کے نتیجے میں اب تک لاکھوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زیادہ یمنی شہری بے گھر اور در بدر ہوچکے ہیں۔

بلجیم میں سعودی سفارتخانہ کے سامنے یمنی عوام کی حمایت میں احتجاج

سعودی عرب کی جنگی جارحیت کے نتیجے میں یمن کی پچاسی فیصد سے زیادہ بنیادی ڈھانچہ تباہ و برباد ہوچکا ہے اور اس ملک کو غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32207