وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام آج مقامی ہوٹل میں ”یکجہتی فلسطین کانفرنس” منعقد ہوگی۔ کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور و امیر جماعت اہلسنت علامہ سید حامد سعید کاظمی، سابق چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر زاہد حسین، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر میاں آصف محمود اخوانی، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، انچارج خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان خانم زاہدہ بخاری، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مصور نقوی۔
امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے سابق چیئرمین سجاد نقوی، پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے بابونفیس انصاری، جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی، سنی اتحاد کونسل کے صوبائی رہنماء قاری محمد افضل، ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر وسیم خان بابر، پریس کلب ملتان کے سابق جنرل سیکرٹری مظہر جاوید سیال، فلسطین فائونڈیشن جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی، عوامی ورکر پارٹی کے رہنماء فرحت عباس، ہیومن رائٹس کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر فیصل تنگوانی اور دیگر خطاب کریں گے۔












