20

آنلائن سوال وجواب کی نشست کا اہتمام/امام علیؑ اور قرآن سے تمسک ہی دنیا اور آخرت دونوں میں سعادت انسانی کا باعث ہے، مقریرین

  • News cod : 33360
  • 28 آوریل 2022 - 19:26
آنلائن سوال وجواب کی نشست کا اہتمام/امام علیؑ اور قرآن سے تمسک ہی دنیا اور آخرت دونوں میں سعادت انسانی کا باعث ہے، مقریرین
تفصیلات کے مطابق، اس نشست کی میزبانی کے فرائض پاکستان سے خواہر سویرا بتول نے انجام دیئے جبکہ مہمانوں میں قم المقدس ایران سے مولانا حسن ترابی، مولانا منظوم ولایتی اور پاکستان سے خواہر فروہ علی شامل تھی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،شہادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے “یوم علی ع” کے عنوان سے ایک خصوصی آنلائن سوال وجواب کی نشست کا اہتمام ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، اس نشست کی میزبانی کے فرائض پاکستان سے خواہر سویرا بتول نے انجام دیئے جبکہ مہمانوں میں قم المقدس ایران سے مولانا حسن ترابی، مولانا منظوم ولایتی اور پاکستان سے خواہر فروہ علی شامل تھی۔

مولانا منظوم ولایتی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یوں تو علی ع کی زندگی کا ہر پہلو خوبصورت ہے، لیکن عبادت اور بندگی کے میدان میں علی ع منفرد نظر آتے ہیں۔ آپ کی بندگی کے حوالے سے مناجات ” الہی کفی بی عزا ان اکون لک عبدا” معروف ہے۔

آپ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ مسلمانوں کو علی ع کے خطبۂ شقشقیہ میں کہے ہوئے ان جملوں”صبرتُ و فی العین قذی و فی الحق شجیٰ” سے درس لیتے ہوئے باہمی مشترکات پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے تبھی امت کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

علی ع اور قرآن کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر مولانا حسن ترابی نے حدیثِ ثقلین اور حدیث علی مع الحق کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ علی ع اور قرآن کا تعلق ایک دوسرے سے جزو لاینفک کی طرح لازم و ملزوم ہے، جہاں قرآن ھدی للمتقین ہے وہیں علی ع امام المتقین ہیں۔ علی ع اور قرآن سے جڑا رہنا ہی دنیا اور آخرت دونوں میں سعادت انسانی کا باعث ہے۔

خواہر سویرا نے محبتِ علی ع سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ علی ع کا ذکر عبادت ہے، اس لئے ہمیں جو لوگ علی ع کے عاشق ہیں اُنہیں اپنے سے دور کرنے کے بجائے انہیں قریب رکھ کر اُن کے عمل کی اصلاح میں مدد کرنی چاہئے۔

یاد رہے کہ اس نشست میں افغانستان کے اندر حالیہ دنوں رونما ہونے والے دلخراش اور ہولناک واقعات کی مذمت کی گئی اور شیعہ سنی مسلمانوں کو ملکر اسلام دشمن طاقتوں سے مقابلہ کرنے پر زور دیا گیا۔

آخر میں اس پروگرام کی میزبان خواہر سویرا بتول نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ نشست اختتام پذیر ہو گئی۔

(نوٹ: سوال و جواب کی اس نشست کا یوٹیوب لنک قارئین کی خدمت میں حاضرِ خدمت ہے۔)
https://youtu.be/7u0Yk6Dl6-Y

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33360