11

ماہ رمضان کا سب سے بڑا درس خود سازی ہے،علامہ حسین مرادی دولت آبادی

  • News cod : 33366
  • 28 آوریل 2022 - 3:03
ماہ رمضان کا سب سے بڑا درس خود سازی ہے،علامہ حسین مرادی دولت آبادی
مجمع سیدالشہداء العالمیہ قم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مایہ ناز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین حسین مرادی دولت آبادی نے کہاکہ ماہ رمضان کا سب سے بڑا درس خود سازی ہے اور خودسازی کا سب سے اہم اور پہلا قدم یہ ہے کہ انسان اپنے اوپر اور اپنے کردار و رفتار پر تنقیدی نظر ڈالے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجمع سیدالشہداء العالمیہ قم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مایہ ناز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین حسین مرادی دولت آبادی نے کہاکہ ماہ رمضان کا سب سے بڑا درس خود سازی ہے اور خودسازی کا سب سے اہم اور پہلا قدم یہ ہے کہ انسان اپنے اوپر اور اپنے کردار و رفتار پر تنقیدی نظر ڈالے۔ اپنے عیوب کو واضح طور پر اور باریک بینی سے دیکھے اور انہیں ختم کرنے کی کوشش کرے۔ یہ کام صرف ہم خود ہی کر سکتے ہيں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے ایام شہادت امام علیؑ کے حوالے سے گفتگو میں کہاکہ حضرت امام علی علیہ السلام نے دین اسلام کی خاطر کفار مشرکین اور دشمنِ اسلام کو ہر جنگ میں شکست دے کر اللہ کے دین کو ہمیشہ سر بلند رکھا۔

انہوں نے کہاکہ امیرالمومنین حضرت علیؑ نے اپنی زندگی میں مسلمانوں کے آخری نبی حضرت محمدؐ کے ساتھ رہ کر اللہ کی رضا کو اپنی رضا کے پیکر میں ڈھال کر مسلمانوں کی خاطر مشعلِ راہ بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو امام علیؑ کی زندگی پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگی گزارنی چاہیے تاکہ ان کی دنیا اور دین دونوں آباد ہو جائیں۔

انہوں نے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کا زمانہ جنگِ نرم کا زمانہ ہے اور اس زمانہ میں ہمیں اس جنگِ نرم رہبر معظم انقلاب کے فرمودات کے مطابق کہ انہوں نے فرمایا تھا کہ آپ کو جنگِ نرم میں مالک اشتر کی طرح شجاعت اور عمار یاسر کی طرح بصیرت کی ضرورت ہے تو یقینا آج ہمارے جوان کو اس حوالے سے سوچنا چاہئے کہ مسلمانوں کی وحدت و اتحاد کے اندر جوانوں کا بہت بڑا کردار ہو سکتا ہے اور اگر وہ چاہے تو پوری دنیا کے مسلمانوں کو یکجا کر سکتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33366