11

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اگلے تین سالوں کے لیے مجلس وحدت مسلمین کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

  • News cod : 34076
  • 15 می 2022 - 15:40
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اگلے تین سالوں کے لیے مجلس وحدت مسلمین کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کے اختتام پرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اگلے تین سالوں کے لیے بھاری اکثریت سے مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا ۔ انتخابی نتائج کا اعلان شوری عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ راہیان کربلا کنونشن جماعت کے مرکزی سربراہ کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، کنونشن کے تیسرے روز خفیہ رائے شماری کے ذریعے اراکین شوریٰ عمومی نے اکثریت رائے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو جماعت کا سربراہ منتخب کرلیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے حلف لیا۔ شوریٰ عالی کی جانب سے شوریٰ مرکزی کے سامنے جماعت کے سربراہ کے لیے تین ناموں کو پیش کیا گیا جن میں علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید باقر زیدی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تھے۔ شوریٰ مرکزی نے اکثریت رائے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ایم ڈبلیو ایم کا چوتھی بار جماعت کا سربراہ منتخب کیا۔ اس سے پہلے کنونشن کے دوسرے روز دستور میں ترمیم کی گئی جس کے تحت جماعت میں سیکرٹری جنرل کی بجائے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے اور صوبائی سطح پر صدر و نائب صدور کے عہدوں کی منظوری دی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34076