13

مصر کے مفتی کا شفاعت طلب کرنے کے سوال کے متعلق جواب

  • News cod : 34675
  • 30 می 2022 - 13:02
مصر کے مفتی کا شفاعت طلب کرنے کے سوال کے متعلق جواب
ایسے شخص جو اپنے اور اللہ تعالی کے درمیان کسی کو واسطہ قرار دے اور اُن سے دعا اور شفاعت کی درخواست کرے اور ان پر امید لگائے، پر الزام لگانا اور مشرک کہنا غلط اور بیہودہ بات ہے

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے مفتی شوقی علام نے اس سوال پر کہ “کیا جیسا کہ کچھ افراط پسند لوگ کہتے ہیں، دوسروں سے دعا کی درخواست اور ان سے شفاعت کی درخواست، اللہ تعالی کی بارگاہ میں شرک کے معنی میں ہے؟ جواب دیا۔

انہوں نے کہاکہ ایسے شخص جو اپنے اور اللہ تعالی کے درمیان کسی کو واسطہ قرار دے اور اُن سے دعا اور شفاعت کی درخواست کرے اور ان پر امید لگائے، پر الزام لگانا اور مشرک کہنا غلط اور بیہودہ بات ہے؛ کیونکہ ہم میں سے کوئی اپنے نیک بھائی کے پاس جاتا ہے اور اس سے دعا کی درخواست کرتا ہے اور یہ بالاتفاق جائز اور درست بات ہے۔

مصر کے مفتی کے اپنی گفتگو میں خوارج کو اللہ تعالیٰ کی مخلوقات میں شرارتی لوگ بیان کرتے ہوئے، کہاکہ خوارج کے افراد اپنے مؤقف کو درست کہنے کیلئے قرآن مجید کی ایسی آیات سے استدلال پیش کرتے ہیں، جو مشرکوں کیلئے نازل ہوئی ہیں۔ وہ لوگ ان آیات کو مسلمانوں سے نسبت دیتے ہیں؛ جیسا کہ گذشتہ ادوار میں خوارج ایسا کرتے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34675