4

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ کی اٹلی میں کیتھولک کے روحانی پیشوا پاپ سے ملاقات

  • News cod : 34729
  • 31 می 2022 - 9:36
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ کی اٹلی میں کیتھولک کے روحانی پیشوا پاپ سے ملاقات
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کیتھولک کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس سے بالمشافہ ملاقات کی ہے.

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کیتھولک کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس سے بالمشافہ ملاقات کی ہے.

ملاقات سے قبل آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی اور آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے آیت اللہ اعرافی کے نام خط میں اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا.

آیت اللہ مکارم شیرازی نے خط میں کہاکہ میں آپ کو اس طرح کے سفر اور ملاقات کے قابل سمجھتا ہوں، اور مجھے امید ہے کہ ویٹیکن کے حکام اور خاص طور پر پوپ اس پر توجہ دیں گے، جیسا کہ انہوں نے ان ملاقاتوں اور بات چیت سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ قابل غور بات یہ ہے کہ مذاہب کے درمیان اختلافات سب کو کمزور کر دیتے ہیں اور نقصان پہنچاتے ہیں، نیز مذہبی جذبات کو مشتعل کرنا اور مقدسات کی توہین جیسے اعمال ایسے نقصان دہ کام ہیں جو تمام انسانوں اور بندگان خدا میں کینہ اور کدورت و ناراضگی کا باعث بنتے ہیں۔

آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے کہاکہ پاپ کی شخصیت اپنے ماسلف سے ممتاز ہے کیونکہ عراق کے دورے اور آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کے دوران جو مطالب انہوں نے بیان کئے ہیں وہ انہیں بیان کرنے سے گریز بھی کر سکتے تھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ چیزوں کو چھپانے کے بجائے کسی حد تک حقائق کو بیان کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34729