10

امام خمینی رح کی کامیابی کے اسباب

  • News cod : 34920
  • 03 ژوئن 2022 - 11:17
امام خمینی رح کی کامیابی کے اسباب
پہلا سبب کامیابی کا پہلا سبب خدا کےلیے قیام کرنا ہے۔ امام رح نے زندگی بھر راہ خدا میں دین اسلام کے لیے قربانی دی اور کسی چیز سے ڈر اور خوف کی بجائے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے رہے اور نتیجہ مکمل خدا پر چھورتے رہے۔

امام خمینی رح کی کامیابی کے اسباب

اکبر ترابی

“قَد اَفلَحَ مَن تَزکَّی” (القرآن)
بیشک پاکیزہ رہنے والا کامیاب ہوگیا۔
قانون الہی ہے کہ جو بھی تزکیہ نفس کریگا، کامیابی بھی اسی کو ہی ملے گی۔
اسکے مقابلے میں قانون فرعونی ہے کہ “وَ قَد اَفلَحَ الیَوم مَنِ استَعلیٰ”
جو آج کے دن غالب آجائے گا وہی کامیاب کہلائے گا۔
امام خمینی رح دستور رحمانی پر عمل کرتے ہوئے ایک کامیاب ترین رہبر کے طور پر ابھرے اور ایسا انقلاب لیکر آیا جس کو خود امام رح نے انفجار نور سے تشبیہ دی اور آج نہ فقط عالم اسلام کےلیے نمونہ عمل بنا ہے بلکہ عالم انسانیت کےلیے بہترین نمونہ انقلاب اسلامی ایران ہے۔ اسی لیے تو میر ولادی پیوٹن نے اپنی رعایا سے خطاب میں کہا کہ ہمیں اس جنگ(یوکراین جنگ) سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایران آج بھی قائم ہے اگر ہم استقامت دکھائیں تو ہم بھی قائم رہیں گے۔

پہلا سبب
کامیابی کا پہلا سبب خدا کےلیے قیام کرنا ہے۔
امام رح نے زندگی بھر راہ خدا میں دین اسلام کے لیے قربانی دی اور کسی چیز سے ڈر اور خوف کی بجائے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے رہے اور نتیجہ مکمل خدا پر چھورتے رہے۔

دوسرا سبب:
آپ کے اخلاقی دروس کا یہ اثر ہوا کہ لوگ شجرہ اسلام کی آبیاری کےلیے خون تک کی قربانی دینے کو تیار ہوئے۔
آپ مدرسہ فیضیہ میں درس دیتے تھے۔ آپ کے تہذیب نفس اور اخلاق اسلامی پر مشتمل دروس کی بدولت آپ کی ذات لوگوں میں محبوب ہوتی اور آپ کے خلوص کی وجہ سے لوگوں میں آپ کی ذات سیاسی اور عبادی مرجعیت کے طور پر روشن ہوتی رہی۔

تیسرا سبب:
آپ نصرت الہی پر مکمل ایمان رکھتے تھے۔ حضرت آیت اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ آپکی کامیابی کا پہلا عنصر، خدا کے ساتھ معنوی رابطہ ذکر کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ امام رح نے “اِیَّاکَ نستعین” کے جملے کا مظاہرہ کرکے دکھا دیا، جب انسان اپنے آپ کو ایک بے نیاز کے ساتھ متصل کرتا ہے تو وہ دنیا سے بے نیاز ہوجاتا ہے اور یہ بھی دستور الہی ہے کہ جو کوئی خدا کی نصرت کرتا ہے خدا اسکی ضرور نصرت کرتا ہے۔ لہذا انقلاب اسلامی کی استقامت نصرت الہی سے ہے اور اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے۔
پس جو کوئی قانون الہی پر عمل کرتے ہوئے میدان عمل میں قدم رکھتا ہے خدا اس کے لیے نیل کے دریا سے بھی راہ نکالتا ہے اور جوکوئی قانون فرعونی پر عمل کرتے ہوئے جبر و ستم اور متکبرانہ فکر رکھتا ہے خدا اسکو پست چیزوں کے ذریعے نابود کردیتا ہے۔
امام خمینی رح نے قرآنی دستور پر عمل کرتے ہوئے تزکیہ نفس کے ذریعے تمام صفات رذائل سے اپنے آپ کو پاک کیا تو اسکے نتیجہ میں فلاح اور کامیابی امام رح کی تقدیر بنی اور امام رح کے مقابلے میں سلاطین عالم زور وطاقت کے نشے میں فرعون کے دستور پر عمل کرتے رہے تو ناکامی کے نیل میں غرق ہوئے اور ہوتے رہیں گے۔
لِلحَقِّ دَولۃ_____وللباطل جولۃ
_________________________
منبع:
قرآن مجید سورہ طہ64/ سورہ اعلی14۔ ترجمہ سید ذیشان حیدر جوادی
1_ بیانات رہبر معظم انقلاب اسلامی در مراسم ھفدھمین سالگرد ارتحال معمار بزرگ انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح(14/03/1385)
2_ بیانات رہبر معظم انقلاب اسلامی در مراسم پانزدھمین سالگرد ارتحال امام خمینی رح قدس سرہ(14/03/1283)
3_سایت امام خمینی رح
4_سایت خط امام

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34920