6

پاکستان انڈیا کا تجارتی و سفارتی بائیکاٹ کرے، متحدہ علماء بورڈ

  • News cod : 35154
  • 09 ژوئن 2022 - 15:13
پاکستان انڈیا کا تجارتی و سفارتی بائیکاٹ کرے، متحدہ علماء بورڈ
لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس میں گستاخی کو عالمی جرم قرار دیا جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے ارکان نے حافظ طاہر اشرفی کی قیادت میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت توہین رسالت پر بھارت کا تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کرے۔ چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ چاروں مسالک جمعہ کو “یوم حرمت رسولؐ ” کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے، شہر سمیت ملک بھر میں بھارتی دہشتگردی کیخلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔ سیرت اکیڈمی اپر مال لاہور میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ طاہر اشرفی نے علامہ محمد حسین اکبر، مفتی محمد رمضان سیالوی، مولانا عبدالوہاب روپڑی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عالمی سطح پر رد عمل آیا ہے، جب تک انڈین حکومت معافی نہیں مانگتی، بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس میں گستاخی کو عالمی جرم قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو یوم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طور پر منایا جائیگا۔ جمعہ کو تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کائنات میں اب سے بڑی دہشتگردی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنا ہے۔ اس موقع پر علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ ہماری پوری قوم سے اپیل ہے کہ قوم متحد رہے، پرامن احتجاج کرے، یقیناً بھارت میں جو کچھ ہوا ہے، اس کا مقصد پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانون کے جذبات مشتعل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے ممالک نے جس طرح انڈیا کا سوشل بائیکاٹ کیا ہے، اہلیان پاکستان بھی بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا کھلا دشمن ہے، بھارت نے یہ حرکت کر کے پاکستانی عوام کو مشتعل کرنے کی سازش کی ہیں۔ علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ ہماری املاک سرکاری ہوں یا شخصی، یہ ہماری ہیں، اس لئے ان کو نقصان نہ پہچائیں، البتہ منظم اور پُرامن انداز میں احتجاج ضرور ریکارڈ کروائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35154