عمان کے ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں امیر عبداللہیان نے کہا کہ امریکہ دوغلی پالیسی کے تحت اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام پر اکسا رہا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کر کہاکہ جس طرح ریاستی ادارے نے اپنا کردار واضح کیا ہے جسکی نچلی سطح تک بھی اس کی پابندی کی جائے اسی طرح ملکی اور صوبائی سطح کی دیگر ایجنسیوں اور قان نافذ کرنے والے ادارںکو بھی اسی رویہ کو اپنانا چاہیے اور زیادتیوں کا خاتمہ کرکے آئین اور قانون کے مطابق شہریوں سے سلوک کر ناچاہیے تاکہ گھٹن ماحول کا خاتمہ کیا جاسکے ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس میں گستاخی کو عالمی جرم قرار دیا جائے۔
انہوں نے کہا اقوام عالم کے سامنے باوقار زندگی گزارنے کا واحد طریقہ امریکی غلامی سے انکار ہے۔ امریکہ کی دوستی وطن سے دشمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیٹر گیٹ سکینڈل پر عدالتی کمیشن بننا چاہئے اور اس کی شفاف تحقیقات کی جانی چاہئے۔
علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ان سارے اختلافات کے باوجود امریکہ کے خلاف وزیراعظم کے موقف کی تائید کرتے ہیں، ملکی خود مختاری پر کسی کو طاقت کے بل بوتے پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، امریکہ کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھر میں مظاہروں کی اپیل کرتے ہیں، امریکی پرچم نظر آتش کرکے پاکستانی قوم امریکی حکومت کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روس کے دورے سے قبل امریکا کی جانب سے ایک اعلی سطح کا رابطہ کیا گیا تھا، اور پاکستان سے امریکا نے معصومانہ سوال کیا تو ہم نے موٴدبانہ جواب دے دیا، پاکستان کا مؤقف جوں کا توں رہا اور کوئی دباوٴ قبول نہیں کیا۔
امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے کلام نہج البلاغہ میں تحریف کی نشاندہی، مارکیٹ سے نسخے تلف کردیئے گئے ۔لاہور پریس کلب میں تحریف شدہ نہج البلاغہ کی پبلشرکمپنی غلام علی اینڈ سنزکے ڈائریکٹر اسد نیاز، اور شیعہ علماءنے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مولانا امتیازعباس کاظمی نے غلطیوں کی نشاندہی کی اور تھانہ نارکلی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی۔ جس پر معاہدے کے بعدمارکیٹ سے نسخے واپس لاکر تلف کردیئے گئے ہیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک میں ہر سال آخری جمعہ کو اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی ؒ کے فرمان کے مطابق دنیا بھر میں یوم القدس منایا جاتا ہے۔ یوم القدس ایک ایسا تاریخی موقع ہے کہ جو نہ صرف فلسطینی مظلوم عوام سے مناسبت رکھتا ہے بلکہ دنیا کی تمام مظلوم اقوام کے حق کی بات کرتا ہے۔